Sunday, December 7, 2025
ہومNationalیوم جمہوریہ کی پریڈ میں انڈونیشیا کے صدر مہمان خصوصی ہوں گے

یوم جمہوریہ کی پریڈ میں انڈونیشیا کے صدر مہمان خصوصی ہوں گے

نئی دہلی، 12 جنوری:۔ (ایجنسی) انڈونیشیا کے صدر پربوو سوبیانتو راجدھانی دہلی میں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ معاملے سے باخبر لوگوں نے سنیچر کو اس بات کی جانکاری دی۔ وہیں پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جکارتہ نے انڈونیشیائی صدر کے دورہ بھارت کے بعد پاکستان کے دورے کا منصوبہ بنایا ہے۔ حالانکہ خیال کیا جاتا ہے کہ نئی دہلی کی جانب سے اعتراضات کے بعد سوبیانتو کا بھارت دورے کے فوراً بعد پاکستان جانے کا امکان نہیں ہے۔ واضح رہے کہ بھارت ہر سال یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے عالمی رہنماؤں کو مدعو کرتا ہے۔ پچھلے سال فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون مہمان خصوصی تھے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی 2023 میں مہمان خصوصی تھے۔ اس کے علاوہ کلیدی پریڈ میں شرکت کے لیے خصوصی مہمانوں کو ملک بھر سے مدعو کیا گیا ہے اور ان کا تعلق مختلف ریاستوں اور خطوں سے ہے۔ 
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات