Saturday, December 6, 2025
ہومNational’عوام کو ڈرایا جا رہا، تحریکوں کو دبایا جا رہا ہے‘

’عوام کو ڈرایا جا رہا، تحریکوں کو دبایا جا رہا ہے‘

کانگریس کے قومی کنونشن میں کچھ اہم ایشوز رکھے گئے سامنے

احمد آباد ، 9 اپریل:۔ (ایجنسی) گجرات کے احمد آباد میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کا تاریخی قومی کنونشن جاری ہے۔ اس تاریخی اجلاس میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی سمیت دیگر سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔ دو روزہ اجلاس کے دوسرے دن 9 اپریل 2025 کو کانگریس پارٹی کے کئی سرکردہ رہنماؤں نے قومی کنونشن سے خطاب کیا اور کچھ اہم ایشوز شرکا کے سامنے رکھے۔ ذیل میں کچھ اہم لیڈران کے خطاب کا مختصر حصہ پیش خدمت ہے۔ کانگریس صدر ملکاارجن کھڑگے نے مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں امریکی ٹیرف، ای وی ایم اور پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کے نہیں بولنے کے معاملے پر بات کی۔ کانگریس صدر نے اس موقع پر پارٹی رہنماؤں کو نصیحت بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ جو کام نہیں کرنا چاہتے ہیں انہیں سبکدوش ہو جانا چاہیے جو لوگ پارٹی کا کام نہیں کر رہے ہیں، وہ آرام کریں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات