ہومNationalاپوزیشن نےکسانوں کے لیےایم ایس پی کے فوری نفاذ کا مطا لبہ...

اپوزیشن نےکسانوں کے لیےایم ایس پی کے فوری نفاذ کا مطا لبہ کیا

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا میں حزب اختلاف کے ارکان نے کسانوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی فوری نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خود کسانوں سے یہ وعدہ کیا ہے، اس لیے اسے ایم ایس پی کی ضمانت پر سختی سے عمل درآمد کرنا چاہیے۔کانگریس لیڈر امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے بدھ کے روز لوک سبھا میں مرکزی بجٹ 2025-26 (دوسرے مرحلے) میں وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود کے لیے گرانٹس کے مطالبات پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے، چھوٹے کسانوں کے قرض کی معافی اور کسانوں کے لیے ضمانتی ایم ایس پی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں نے اس کے لیے طویل جنگ لڑی ہے، اور مودی حکومت نے خود ان سے یہ وعدہ کیا ہے، اس لیے انہیں گارنٹی کی ایم ایس پی دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں نے دہلی کی سرحد پر ڈیڑھ سال تک احتجاج کیا، جس میں انہوں نے خود بھی حصہ لیا تھا، لیکن حکومت نے ڈیڑھ سال سے ان کے مطالبات کو نہیں سنا۔ اس تحریک میں حصہ لے کر، انہوں نے کسانوں کو اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے، دھوپ، بارش اور سردی برداشت کی۔ اس تحریک میں 750 کسان شہید ہوئے اور اس کے بعد ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے زراعت اور کسانوں سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگرچہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور مرکز کی بی جے پی حکومت کے درمیان تنازعات اور سیاست ہو سکتی ہے، لیکن یہ تنازعہ پنجاب کے کسانوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے پنجاب کے کسانوں کو اپنے حقوق دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے لدھیانہ زرعی یونیورسٹی کے لیے گرانٹ کا مطالبہ کیا تاکہ وہاں بغیر کسی رکاوٹ کے زراعتی تحقیق کی جا سکے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات