نئی دہلی ،17مئی (یواین آئی):مودی حکومت نے پاکستان کے مذموم ارادوں کے بارے میں عالمی رہنماؤں کو باخبرکرنے کے لیے اپنی سفارتی مہم تیز کرنے اور مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کو بیرونی ممالک روانہ کرنے کافیصلہ کیاہے ۔اس سلسلے میں حکومت نے آٹھ وفود تشکیل دیے ہیں جو نہ صرف حکومتوں کو پہلگام حملہ بلکہ’ آپریشن سندور‘ کے بارے میں تفصیلات وہاں کے رہنماؤں کو آگاہ کریں گے ۔ہر ایک وفدکے ساتھ وزارت خارجہ کے سابق اور موجودہ اہلکار ہونگے ۔امریکہ کے لیے جو وفد بھیجا جائیگا اسکی قیادت سینئر کانگریس لیڈر ششی تھرور کریں گے ۔اور اس میں منیش تیواری ،سلمان خورشید اور امرسنگھ شامل ہونگے ۔لیکن کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہاکہ جوفہرست انھوں نے فراہم کی ہے اس میں سابق وزیر آنند شرما،ترون گوگوئی ،سید ناصر حسین شامل ہیں ۔راہل گاندھی نے اس سلسلے میں پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو سے بات کی ہے ۔بی جے پی کی طرف سے اس وفد کی قیادت سابق وزیر روی شنکر پرساد کریں گے اور اس میں سابق وزراانوراگ ٹھاکر اور مرلی دھرن شامل ہیں ۔اسدالدین اویسی کا نام بھی شامل ہے ۔انکے علاوہ جے ڈی یو کے سنجے جھا ،ڈی ایم کے کی کنی موئی ،این سی پی کی سپریا سولے اور شیوسینا کے ایک ناتھ شندے شامل ہیں جو وفود کی قیادت کریں گے ۔
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.