Thursday, January 29, 2026
ہومNationalسونے اور چاندی کی بے تحاشا بڑھتی قیمتوں کا معاملہ راجیہ سبھا...

سونے اور چاندی کی بے تحاشا بڑھتی قیمتوں کا معاملہ راجیہ سبھا میں اٹھا

نئی دہلی، 29 جنوری (یو این آئی) ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ آج راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا، ساتھ ہی حکومت سے مداخلت کرنے، عوام کو راحت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا کانگریس کے نیرج ڈانگی نے جمعرات کے روز وقفہ سفر کے دوران ایوان میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے اور اسے بے لگام چھوڑ دینا حکومت کی پالیسی کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سونے اور چاندی کے زیورات دیہی معیشت کی بنیاد ہیں اور یہ معاملہ بچت اور خواتین کی عزت و وقار سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری مداخلت کرتے ہوئے ٹیکس، ڈیوٹی اور جی ایس ٹی میں کمی کرکے عوام کو راحت دینی چاہیے۔ سماجوادی پارٹی کے جاوید علی خان نے فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت مستحقین کی آمدنی کی حد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں جب یہ نظام نافذ ہوا، تو دیہی علاقوں میں آمدنی کی حد دو لاکھ روپے اور شہری علاقوں میں تین لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 13 برس گزر جانے کے باوجود اس حد میں اضافہ نہیں کیا گیا، جس کے نتیجے میں صرف اتر پردیش میں لاکھوں لوگوں کے راشن کارڈ منسوخ ہونے کی نوبت آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 کے مقابلے میں اب یہ آمدنی کی حد دیہی علاقوں میں تین لاکھ ساٹھ ہزار اور شہری علاقوں میں پانچ لاکھ چالیس ہزار روپے ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 13 برسوں میں مہنگائی میں زبردست اضافہ ہوا ہے، ساتواں پے کمیشن نافذ ہو چکا ہے اور اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، اس لیے یہاں بھی آمدنی کی حد بڑھائی جانی چاہیے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے امر پرتاپ موریہ نے پریاگ راج میں بہتر طبی خدمات کے لیے ایمس قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسی پارٹی کی کلپنا سینی نے اعضاء کے عطیہ کو قومی عوامی تحریک بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اتراکھنڈ کو اس کا مرکز بنانے کی تجویز پیش کی۔ مارکسسٹ رکن جان بریٹاس نے تہواروں اور خاص مواقع پر ہوائی کرایوں میں بے تحاشا اضافے کا بھی مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ تہواروں کے دوران ہوائی کرائے آسمان کو چھونے لگتے ہیں اور عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کئی مرتبہ حکومت سے اس نظام میں تبدیلی اور اصلاح کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات