Saturday, December 6, 2025
ہومNationalحکومت فتح پور واقعہ کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرے: مایاوتی

حکومت فتح پور واقعہ کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرے: مایاوتی

لکھنؤ ,9 اپریل (یو این آئی): اتر پردیش کے فتح پور میں کسان خاندان کے تین افراد کے قتل کو امن و امان کی کمزوری قرار دیتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرے۔محترمہ مایاوتی نے بدھ کو ایکس پر پوسٹ کیا، "یوپی میں، ہر روز چھوٹے چھوٹے مسئلے پر لوگوں کا استحصال اور ہراساں کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے حال ہی میں فتح پور ضلع کے ایک ہی کسان خاندان کے 3 کھشتری/ٹھاکروں اور ایک دلت شخص کا بھی قتل کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوں میں کافی خوف و ہراس ہے۔" انہوں نے کہا، "حکومت مجرموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے اور متاثرہ خاندان کو بروقت انصاف فراہم کرے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دے۔"قابل ذکر ہے کہ بی کے یو رہنما کو ان کے بھائی اور بیٹے کے ساتھ منگل کو فتح پور کے علاقے ہتھگام میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ چار دیگر کی تلاش جاری ہے۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات