Saturday, December 6, 2025
ہومNationalدہلی وقف بورڈ معاملہ: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 5 ملزمین کے خلاف فرد...

دہلی وقف بورڈ معاملہ: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 5 ملزمین کے خلاف فرد جرم داخل کی

دہلی وقف بورڈ میں مالی بے ضابطگی اور منی لانڈرنگ معاملہ کی جانچ کر رہے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 5 ملزمین کے خلاف فرد جرم داخل کر دی ہے۔ جن 5 ملزمین کے خلاف فرد جرم داخل کی گئی ہے ان میں ذیشان حیدر، جاوید امام صدیقی، داؤد انصاری، کوثر امام صدیقی اور ایک شراکت دار فرم اسکائی پاور کا نام شامل ہے۔

ای ڈی کی طرف سے فرد جرم داخل کیے جانے کے بعد عدالت نے سبھی ملزمین کی عدالتی حراست میں آئندہ سماعت تک کے لیے توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے اس معاملے کی اگلی سماعت کے لیے 12 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ ای ڈی کی طرف سے گرفتار کردہ 5 ملزمین میں سے 3 کو عآپ رکن اسمبلی امانت اللہ خان کا قریبی مانا جاتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امانت اللہ خان دہلی وقف بورڈ کے صدر رہ چکے ہیں۔ ای ڈی نے اس پورے معاملے کی جانچ کو آگے بڑھاتے ہوئے گزشتہ سال 10 اکتوبر کو دہلی کے پانچ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی تھی اور تلاشی مہم چلائی تھی۔ جن ٹھکانوں پر ای ڈی کی چھاپہ ماری ہوئی تھی ان میں عآپ رکن اسمبلی امانت اللہ خان کا گھر بھی شامل تھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات