Saturday, December 6, 2025
ہومNationalوقف ترمیمی بل ایک ظالمانہ، آمران اور اقلیت دشمن قانون ہے

وقف ترمیمی بل ایک ظالمانہ، آمران اور اقلیت دشمن قانون ہے

اسے ہم مسلمان کسی حال میں قبول نہیں کرسکتے : مفتی احتکام الحق قاسمی

بتیا ؍مغربی چمپارن،21جون (راست) وقف ایک مقدس اسلامی ادارہ ہے جس کے ذریعے مسجد، مدرسہ، عید گاہ ،خانقاہ،قبرستان، یتیم خانہ، مسافر خانہ، تعلیمی ادارے اور فلاحی خدمات کو تقویت دی جاتی ہے۔ اسلامی شریعت میں وقف کا تصور ایک مستقل صدقۂ جاریہ اور امت کے اجتماعی فائدے کا ذریعہ ہے۔ لیکن افسوس! حکومتِ ہند کی جانب سے وقف ترمیمی ایکٹ” کے نام پر ایک ایسی ظالمانہ، آمرانہ اور اقلیت دشمن قانون سازی کی گئی ہے، جو وقف کی خودمختاری، مذہبی آزادی اور مسلمانوں کے دینی و ملی تشخص پر کھلا حملہ ہے۔ یہ ایکٹ نہ صرف مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر حملہ ہے بلکہ آئین ہند کے آرٹیکل 25 تا 30 کی بھی صریح خلاف ورزی ہے،یہ باتیں مفتی احتکام الحق قاسمی نائب مفتی امارت شرعیہ نے 29؍ جون کو گاندھی میدان پٹنہ میں وقف بچاؤ دستور بچاؤ کے عنوان سے ہونے والی عظیم الشان کانفرنس کے تعلق سے بگہا مغربی چمپارن کی جامع مسجد میں کہی مولانا مفتی شمس الحق قاسمی قاضی شریعت دارالقضا امارت شرعیہ مدرسہ اسلامیہ بتیا مغربی چمپارن نے کالی باغ بتیا کی جامع مسجد میں اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پر لازم بلکہ فرض ہےکہ ظلم کے خلاف متحد کھڑے ہوںظلم کو ظلم کہیں اور اس کے خلاف منظم جدوجہد کریں۔ اس وقت ہمارا خاموش رہنا ، ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند نہ کرنا،اپنی اتحادی طاقت سے ظلم کو نہ روکنا گویاظالم کا ساتھ دینا ہے جسے ہماری نسلیں کبھی معاف نہ کریں گی اور اللہ بھی اسے معاف نہیں کریں گے، مولانا مفتی اشتیاق حیدر قاسمی قاضی شریعت دارالقضا امارت شرعیہ بگہا نے کہاہندوستان کا آئین مسلمانوں کو مذہبی و ادارہ جاتی آزادی دیتا ہے۔ وقف ترمیمی ایکٹ 2025 صرف ایک قانون نہیں، بلکہ ایک سازش ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے مذہبی، تعلیمی، فلاحی، اور تہذیبی ڈھانچے کو ختم کرنا ہے۔ اگر مسلمان آج نہیں جاگے،اور اس قانون کی واپسی تک جہدوجہد نہیں کیا تو آنے والے وقت میں نہ ہماری مسجدیں باقی رہیں گی نہ عید گاہ نہ مدارس نہ قبرستان نہ وقف کی اور بھی کوئی جائداد نتیجہ یہ ہوگا کہ ہمیں اور ہماری نسلوں کو ایمان جیسی قیمتی سرمایہ سے محروم ہو ناپڑےگااور یہی اس ایکٹ کا مقصد ۔ اٹھو مسلمانو! ظلم کے خلاف صف بند ہو جاؤ، شعور سے، اتحاد سے، اور آئین و قانون کے دائرے میں آواز بلند کرواور أمیر شریعت دامت برکاتہم العالیہ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے گاندھی میدان پٹنہ پہونچ کر حکومت کے اس ظالمانہ قانون کے خلاف اپنا احتجاج درج کراؤ،مولانا ظہیر الحسن شمسی ،مولانا اسعد اللہ نیموی اورمولانا حشر الدین ندوی نے بھی ضلع بتیا کے مدھوبنی بلاک میں واقع تمکوہاکی مختلف مساجد میں خطاب کرکے عوام کے دینی وملی شعور کو بیدار کیا اور کثیرتعداد میں چھوٹی بڑی سواریوں سے گاندھی میدان میں حاضر ہوکرتحریک کا حصہ بننے کا عہد لیااور کہا اس تحریک کو کامیاب کرنا ہمارا ایمانی فریضہ ہے اگر یہ تحریک کامیاب نہیں ہوئی تویادرکھیے آئندہ کوئی تحریک نہیں چل سکے گی اس لیے اس تحریک کی عظمت کا احساس پیدا کریں ، خواب غفلت سے بیدار ہو جائیں اور اپنے قائد کےشانہ بشانہ چل کر ملی اتحاد کا ثبوت دیں۔ عوام نے پورے جوش و خروش کے ساتھ تحریک کا خیر مقدم کیا، اللہ کی جائیدادیں (اوقاف) کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری کو محسوس کیا، اور ہر جگہ مقامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں تاکہ اجتماعی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ان شاء اللہ، 29 جون کو پٹنہ کا گاندھی میدان مؤمنانِ وطن سے بھر جائے گا اور یہ کانفرنس ایک تاریخ ساز کانفرنس ثابت ہوگی۔یہ بیداری کارواں مفتی احتکام الحق قاسمی نائب مفتی امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کی قیادت اور محترم ایڈوکیٹ ذاکر بلیغ معزز رکن شوری امارت شرعیہ وسکریٹری تنظیم امارت شرعیہ ضلع بتیا کی ہدایت وسر براہی میں رواں دواں ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات