Saturday, December 6, 2025
ہومNationalمرکز ی حکومت نے بہار کے لیے خزانہ کھولا

مرکز ی حکومت نے بہار کے لیے خزانہ کھولا

مکھانہ بورڈ اور گرین فیلڈ ایئرپورٹ سمیت کئی پروجیکٹوں کا اعلان کیا

نئی دہلی، یکم فروری (یو این آئی) مرکزی حکومت نے انتخابات کی منتظر ریاست بہار کے لئے اپنا خزانہ کھول دیا ہے اور اس سلسلے میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج مکھانہ بورڈ کے قیام اور گرین فیلڈ ہوائی اڈے سمیت کئی پروجیکٹوں کا اعلان کیا ہے۔محترمہ سیتا رمن نے 2025-26 کی بجٹ تقریر میں متھیلا میں مغربی کوشی کینال پروجیکٹ کی تجویز پیش کی ہے۔ مرکزی حکومت اس پروجیکٹ کے لیے مالی مدد فراہم کرے گی۔ اس منصوبے سے اس علاقے کے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا اور 50 ہزار ہیکٹر اراضی کو آبپاشی کے لیے پانی ملے گا۔ اس کے علاوہ اس سے سیلاب کے سانحات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔اس کے علاوہ مرکزی بجٹ میں متھیلا کوسی کی پہچان ‘مکھانہ، سے متعلق ایک بڑا اعلان کیا گیا۔ مرکزی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کے دوران بہار میں مکھانہ بورڈ کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بورڈ مکھانہ کی مارکیٹنگ کے لیے بنایا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ کوسی-متھیلا خطہ میں مکھانہ پیدا کرنے والے کسانوں کے لیے ابھی تک کوئی مکمل مارکیٹ سسٹم نہیں ہے۔ اس بورڈ کے ذریعے مکھانہ کاشتکاروں کو براہ راست منڈی دستیاب کرائی جائے گی۔محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی کہ ان کسانوں کو تمام سرکاری اسکیموں کا فائدہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ مکھانہ کی پیداوار، پروسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور مارکیٹنگ کو بہتر بنانے کے لیے بہار میں مکھانہ بورڈ قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا “مکھانہ کے کسانوں کو مدد، تربیت فراہم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی کام کیا جائے گا کہ وہ تمام متعلقہ سرکاری اسکیموں کے فوائد حاصل کریں۔”مرکزی بجٹ میں بہار میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ قائم کرنے کی تجویز ہے۔ مرکزی بجٹ میں جوتے چمڑے کی صنعت کو فروغ دینے کی تجویز بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ بہار کی زرعی مصنوعات کو ایک مختلف قسم کا بازار فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سے مشرقی خطے میں فوڈ پروسیسنگ کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ اس سے کسانوں کی مصنوعات کی کوالٹی میں اضافہ ہو کر ان کی آمدنی میں اضافہ ہو گا۔ اس سے نوجوانوں کے لیے ہنر، کاروبار اور روزگار کے حصول کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جوتے اور چمڑے کی صنعتوں کو فروغ دینے سے 22 لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بہار میں گرین فیلڈ ایئرپورٹ پروجیکٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ پٹنہ ہوائی اڈے اور براؤن فیلڈ ہوائی اڈے بیہٹا سے مختلف ہوگا۔مرکزی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں اعلان کیا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، پٹنہ کی صلاحیت کو بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا “آئی آئی ٹی میں اضافی انفراسٹرکچر بنایا جائے گا۔ ہاسٹل بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ، بہٹہ میں واقع آئی آئی ٹی پٹنہ کو بڑھایا جائے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات