Saturday, December 6, 2025
ہومNationalمرکزی حکومت تلنگانہ کو مضبوط سڑکوں کے بنیادی ڈھانچہ سے جوڑنے پُرعزم:...

مرکزی حکومت تلنگانہ کو مضبوط سڑکوں کے بنیادی ڈھانچہ سے جوڑنے پُرعزم: نتن گڈکری

حیدرآباد 5 مئی(یواین آئی) : مرکزی وزیرٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے تلنگانہ کے سرپور کاغذ نگر میں 3,900 کروڑ روپے کی مالیت والے سڑکوں کے پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا اس موقع پر ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نتن گڈکری نے کہا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ کو مضبوط سڑکوں کے بنیادی ڈھانچہ سے جوڑنے کے لیے پُرعزم ہےانہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں کے ساتھ ہزاروں 'امرت سروور (پانی کے ذخائر) تعمیر کرنے مرکز تیار ہے، جس سے کسان برادری کو فائدہ پہنچے گا اور کسانوں کی خودکشیاں رکیں گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ 3 سے 4 سالوں میں تلنگانہ میں 2 لاکھ کروڑ روپے کے ہائی وے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ گڈکری نے یقین دلایا کہ ریاست کے دور دراز علاقوں جیسے کھمم، منوگوڑو، کوتہ گوڑم،مُلگ سے 4 سے 5 گھنٹوں میں ریاستی دارالحکومت حیدرآباد پہنچنا ممکن ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اندور تا حیدرآباد نئی گرین ایکسپریس ہائی وے کاریڈور اگلے سال مارچ تک مکمل ہو جائے گا، جبکہ ایک اور سبز شاہراہ سورَت۔ناسک۔کرنول۔ حیدرآباد۔چینئی۔ ترواننتا پورم تک اگلے سال اپریل تک تیار ہو جائے گی۔ انہوں نے مختلف ندیوں کے آبی وسائل کی منصوبہ بندی اور ان کا بہتر استعمال کرنے پر بھی زور دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر کوئلہ و کانکنی جی کشن ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی مسلسل کوششوں کے باعث ریاست کے 33 میں سے 32 اضلاع اب ریاستی دارالحکومت سے قومی شاہراہوں کے ذریعہ جُڑ چکے ہیں۔مرکزی مملکتی وزیرداخلہ بنڈی سنجے نے اس موقع پر کہا کہ مرکزی حکومت ملک کو 2047 تک ترقی یافتہ بنانے کی مہم کے تحت تمام ریاستوں کی ترقی کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے 10 برسوں میں تلنگانہ میں شاہراہوں کی ترقی پر 1.25 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات