Saturday, December 6, 2025
ہومNationalلوک سبھا میں ’آن لائن گیمنگ‘ پر پابندی عائد کرنے والا بل...

لوک سبھا میں ’آن لائن گیمنگ‘ پر پابندی عائد کرنے والا بل بغیر بحث کے پاس

آن لائن سٹے بازی اور جوئے جیسی نقصان دہ سرگرمیوں سے بچانے کے مقصد سے لایا گیا بل

نئی دہلی، 20 اگست:۔ (ایجنسی)لوک سبھا میں بدھ (20 اگست) کو آن لائن گیمنگ کو ریگولیٹ کرنے اور تعلیمی و سماجی آن لائن گیمز کو فروغ دینے والا ایک بل پیش کیا گیا۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے ’آن لائن گیمز پروموشن اینڈ ریگولیشن بل 2025‘ کے نام سے اسے پیش کیا، جو کہ بغیر بحث کے پاس بھی ہو گیا۔ اس بل میں آن لائن مَنی گیمنگ یا اس کے اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کا التزام ہے۔ ساتھ ہی اس بل کے ذریعہ آن لائن گیمنگ کو فروغ دینے یا اشتہار دینے والوں کے لیے جیل یا جرمانہ، یا دونوں کا ذکر ہے۔ اس بل میں ای-اسپورٹس، تعلیمی کھیل اور سماجی کھیل سمیت آن لائن کھیل شعبہ کو فروغ دینے، اسے ریگولیٹ کرنے اور اس کے اسٹریٹجک ترقی اور ریگولیشن کیلئے ایک اتھارٹی کے قیام کا بھی التزام ہے۔ بل میں کسی کمپیوٹر، موبائل، مشین یا انٹرنیٹ کے ذریعہ آن لائن مَنی گیم کی پیشکش، آپریشن، اشتہار، تشہیر اور حصہ داری کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ خاص طور سے جہاں ایسی سرگرمیاں ریاست کی سرحدوں کے پار یا بیرون ملک سے کی جاتی ہیں۔ بل میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد ایسے کھیلوں کے منفی سماجی، معاشی، نفسیاتی اور پرائیویسی سے متعلق اثرات سے لوگوں کو بچانا ہے۔ خاص طور سے نوجوانوں اور کمزور طبقوں کی حفاظت کرنا اہم کام ہے۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا ذمہ داری سے استعمال کو یقینی بنانا، امن عامہ کو برقرار رکھنا، صحت عامہ کی حفاظت کرنا، مالیاتی نظام، ریاست کی سیکورٹی اور خود مختاری کی حفاظت ضروری ہے۔ ساتھ ہی بل کے ذریعہ مفاد عامہ میں قومی سطح کا مساوی قانونی ڈھانچہ قائم کرنا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات