Saturday, December 6, 2025
ہومNationalدہلی- ممبئی ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، 3 لوگوں کی دردناک موت،...

دہلی- ممبئی ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، 3 لوگوں کی دردناک موت، 6 زخمی

دہلی- ممبئی ایکسپریس وے پر اتوار (12 مئی) کی صبح ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں تین افراد کی دردناک موت ہوگئی ہے جبکہ 6 لوگ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ تمام لوگ ایک ہی خاندان کے تھے جو استھیاں لے کر ہری دوار وسرجن کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ ہو گیا۔

یہ حادثہ دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر دوسہ ضلع کے باندی کوئی تھانہ علاقے میں ابھانری کے قریب پیش آیا۔ مرنے اور زخمی ہونے والے تمام لوگ ایک ہی خاندان کے افراد بتائے جاتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی گاڑی کے سامنے نیل گائے آگئی تھی، جسے بچانے کی کوشش میں ان کی کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد کار میں سوار لوگ نیچے اتر رہے تھے کہ اسی دوران پیچھے سے تیز رفتار سے آنے والے ٹرک نے انہیں کچل دیا۔ اس حادثے میں ہنس مکھ، ان کی بیوی سیما اور چچا موہن لال کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بندی کوئی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا۔ تشویشناک حالت میں ایک خاتون کو بہتر علاج کے لیے جے پور ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے لاشیں مردہ خانہ میں رکھوا دی ہیں اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ہنس مکھ کی ماں کا حال ہی میں انتقال ہوا تھا۔ اس کے بعد کنبہ کے لوگ احمد آباد سے ہری دوار ان کی استھیاں وسرجت کرنے جا رہے تھے کہ یہ حادثہ ہو گیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات