Saturday, December 6, 2025
ہومNationalغیر قانونی ڈرون پکڑنے کے لیے عقابوں کا استعمال، تلنگانہ پولیس کا...

غیر قانونی ڈرون پکڑنے کے لیے عقابوں کا استعمال، تلنگانہ پولیس کا اقدام

غیرقانونی طور پر اڑائے جانے والے ڈرونس کو پکڑنے کے لیے تلنگانہ پولیس نے ایک نیا اسکواڈ بنا یا ہے۔ یہ کوئی پولیس یا نشانہ بازوں کا اسکواڈ نہیں بلکہ عقابوں کا اسکواڈ ہے، جسے ’ایگل‘ اسکواڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اس اسکواڈ میں تربیت یافتہ عقابوں کو شامل کیا گیا ہے جو مشکوک اور غیرقانونی طور پر اڑائے جانے والے ڈرونس کو پکڑیں گے۔

تربیت کے بعد ان عقابوں کے ذریعے ڈرونس کو پکڑنے کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا جس کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ عقابوں کو ڈرون پکڑنے کی تربیت کچھ پیشہ ورماہرین کے ذریعے دی گئی ہے۔ فی الوقت تین عقابوں کو یہ تربیت دی گئی ہے۔ تینوں عقابوں نے تلنگانہ پولیس کے اعلی عہدیداران بشمول ڈی جی پی کی موجودگی میں فضا میں اڑنے والے ڈرونس کو پکڑنے کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ اس ایگل اسکواڈ کے قیام کا مقصد اہم ترین شخصیات کے دورہ اور عوامی پروگراموں کے دوران غیرقانونی ڈرونس کو روکنا ہے۔

تلنگانہ پولیس کا عقابی اسکواڈ ہندوستان کا پہلا اوردنیا کا دوسرا اسکواڈ ہے۔ پہلا اسکواڈ نیدرلینڈ میں بنایا گیا تھا تاکہ ڈرونس کے خطرات سے نمٹاجاسکے۔ دو عقاب جن کی عمر دو سال ہے، انہیں کسی بھی شئے پر نگرانی اور اس کو پکڑنے کی کامیاب تربیت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ایک عقاب کو ہائی کوالٹی امیجنگ کیمرہ بردار بھی بنایا گیا ہے۔ ان عقابوں کو روزانہ کئی گھنٹوں کی تربیت دی گئی جس کے نتیجے میں انہوں نے کامیابی کے ساتھ ڈرونس کو پکڑنا سیکھ لیا۔ تلنگانہ پولیس میں مزید ایگل اسکواڈ یونٹ کے قیام کے لئے منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے تاکہ ڈرونس کے خطرہ سے نمٹا جاسکے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات