نئی دہلی، 18 جولائی (ہ س)۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ایم ایم سندریش کی سربراہی والی بنچ نے سابق مرکزی وزیر ریلوے اور آر جے ڈی سربراہ لالو یادو کی زمین برائے ملازمت کیس میں ٹرائل کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگانے کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔لالو یادو نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ لالو یادو نے سی بی آئی کی طرف سے نوکری کے لیے اراضی معاملے میں داخل کی گئی ایف آئی آر اور چارج شیٹ کو منسوخ کرنے کی مانگ کی تھی۔ لالو یادو کی جانب سے کہا گیا کہ 2004 سے 2009 کے درمیان کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، کیس میں کلوزر رپورٹ درج ہونے کے بعد سی بی آئی نے 2020 میں ایف آئی آر درج کی، یہ ایک طرح کی ہراسانی ہے۔ لالو یادو کی جانب سے کہا گیا کہ انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 19 سے پہلے دفعہ 17 اے کے تحت ضروری اجازت لینی پڑتی ہے، جو نہیں لی گئی۔7 اکتوبر 2022 کو سی بی آئی نے ملازمت کے لیے زمین کیس میں لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی اور میسا بھارتی سمیت 16 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.