Saturday, December 6, 2025
ہومNationalسپریم کورٹ نے سبرامنیم سوامی کی عرضی پر رام سیتو معاملے میں...

سپریم کورٹ نے سبرامنیم سوامی کی عرضی پر رام سیتو معاملے میں مرکز کو نوٹس جاری کیا

نئی دہلی، 29 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے رام سیتو کو قومی یادگار کا درجہ دینے اور قومی اہمیت کے قدیم یادگار کے طور پر تسلیم کرنے سے متعلق سابق راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر سبرامنیم سوامی کی ایک مفاد عامہ عرضی پر آج مرکز حکومت کو نوٹس جاری کیا سپریم کورٹ نے ’’رام سیتو‘‘ کو قومی یادگار قرار دینے سے متعلق ایک عرضداشت پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی مانگ والی درخواست پر مرکز کو نوٹس جاری کیا ہے۔ سابق راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر سبرامنیم سوامی کی عرضی پر اعلیٰ عدالت نے مودی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس میں انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی اس عرضی پر بروقت فیصلہ کیا جائے جس میں ’’رام سیتو‘‘ کو قومی یادگار اور قومی اہمیت کا حامل قرار دینے کی مانگ کی گئی ہے۔جسٹس وکرَم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ نے یہ حکم صادر کیا۔ ڈاکٹر سوامی طبی وجوہات کی بنا پر سماعت کے دوران موجود نہیں ہو سکے اور ان کی نمائندگی سینئر وکیل وبھا مکھیجا نے کی۔عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رام سیتو کو قومی یادگار کا درجہ دینے اور قومی اہمیت کے قدیم یادگار کے طور پر تسلیم کرنے کے لیے حکومت ہند، جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) اور آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) سے سروے کرائے۔عرضی میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت رام سیتو کو غلط استعمال، آلودگی یا بے حرمتی سے بچانے کی پابندعہد ہے۔ رام سیتو ان عقیدت مندوں کے لیے ’’بھکتی اور عقیدت کا موضوع‘‘ ہے جو اسے تیرتھ استھل مانتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر سوامی اس سے قبل بھی سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کر چکے ہیں جس میں انہوں نے سیتو سمندرَم پروجیکٹ کے لیے متبادل راستے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ رام سیتو کو ڈریجنگ (کھدائی اور ملبہ ہٹانے کے عمل) سے ہونے والے نقصان سے بچایا جا سکے۔ یہ عرضی عدالت میں زیر التوا ہے۔جنوری 2023 میں عدالت نے رام سیتو کو قومی ورثہ قرار دینے کی ایک عرضی پر غور کیا تھا۔ اس وقت مرکز نے بتایا تھا کہ وزارتِ ثقافت اس معاملے پر غور کر رہی ہے، اور سالیسیٹر جنرل تُشار مہتا نے تجویز دی تھی کہ اس کے لیے ڈاکٹر سوامی وزارت کے سامنے ایک عرضداشت پیش کریں۔ ڈاکٹر سوامی نے 27 جنوری 2023 اور 13 مئی 2025 کو عرضداشت پیش کرنے کے بعد اب عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وزارت نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات