Friday, December 5, 2025
ہومNationalسپریم کورٹ نے گجرات میں عمران پرتاپ گڑھی کے خلاف دائر مقدمہ...

سپریم کورٹ نے گجرات میں عمران پرتاپ گڑھی کے خلاف دائر مقدمہ کو خارج کر دیا

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر قابل اعتراض ایک نظم پوسٹ کرنے کے معاملے میں گجرات پولیس کی طرف سے جنوری میں ان کے خلاف درج مقدمہ کو منسوخ کر دیا یہ فیصلہ جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس اجول بھویاں کی بنچ نے سنایا بنچ نے کہا کہ ریاست کے دورے کے دوران ایم پی کی طرف سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی نظم “…اے خون کے پیاسے بات سنو…” سے متعلق کیس میں کوئی جرم نہیں بنتا ہے۔فیصلے کے اقتباسات پڑھتے ہوئے، بنچ نے کہا کہ پولیس کو ایسے معاملات میں ایف آئی آردرج کرنے سے پہلے تحریری یا بولے گئے الفاظ کے معنی کو سمجھنا چاہیے۔عدالت عظمیٰ نے کہا کہ تقریر اور اظہار رائے کے حق پر معقول پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں لیکن شہریوں کے حقوق کو کچلناغیر معقول اور خیالی نہیں ہونا چاہیے۔ عدالت عظمیٰ نے زور دیا کہ شاعری، ڈرامہ، موسیقی، طنز سمیت فن کی مختلف شکلیں انسانی زندگی کو مزید بامقصد بناتی ہیں اور اس کے ذریعے لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی دی جانی چاہیے۔اس سلسلے میں 21 جنوری کو عدالت نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ گڑھی کو راحت دی تھی اور کسی بھی قسم کی تعزیری کارروائی سے عبوری تحفظ فراہم کیا تھا۔گجرات ہائی کورٹ نے نظم کے ساتھ ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کرکے فرقہ وارانہ منافرت کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ کو منسوخ کرنے سے اس سال 17 جنوری کو انکار کردیاتھا۔اس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔مسٹرپرتاپ گڑھی کے خلاف 3 جنوری کومقدمہ درج کیا گیا تھا۔ گجرات کی جام نگر پولیس نے ان کے خلاف مذہب، ذات پات کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے، قومی یکجہتی کے لیے متعصبانہ بیانات دینے، مذہبی گروہ یا ان کے عقائد کی توہین کرنے اور عوام یا دس سے زائد افراد کے گروہ کے ذریعے جرم کرنے کے لیے اکسانے سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات