Tuesday, January 13, 2026
ہومNationalیــوپی مــیں ایــس آئــی آر

یــوپی مــیں ایــس آئــی آر

الیکشن کمیشن کا نوٹس پانے والے لوگوں سے مقررہ دستاویز مطلوب

لکھنؤ، 13 جنوری:۔ (ایجنسی) اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے تحت جن ووٹروں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس موصول ہوا ہے یا مستقبل میں موصول ہو سکتا ہے، انہیں مقررہ دستاویزات جمع کرانی ہوں گی۔ ووٹروں کو عمر کی بنیاد پر تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے اور انہیں اسی کے مطابق ضروری کاغذات فراہم کرنے ہوں گے۔ چیف الیکشن افسر نودیپ رِنوا نے کہا کہ ووٹروں کو سماعت کیلئے کم از کم سات دن کا وقت دیا جائے گا تاکہ وہ اپنے کاغذات صحیح طریقے سے جمع کرائیں اور اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کرائیں۔

ابتدائی اور ڈرافٹ ووٹر لسٹ
اتر پردیش میں 27 اکتوبر 2025 تک ووٹر لسٹ میں 15.44 کروڑ ووٹر تھے۔ اب 12.55 کروڑ کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری کی گئی ہے۔

  • پہلے مرحلے میں 1.04 کروڑ لوگوں کے نام 2003 کی ووٹر لسٹ میں والدین، دادا دادی اور نانا نانی کے ناموں سے میل نہیں کھا سکے۔
  • دوسرے مرحلے میں 2.50 کروڑ ایسے افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے فراہم کردہ بیانات میں خامیاں پائی گئی ہیں۔ اب انہیں نوٹس بھیجے جا رہے ہیں۔
    دستاویزات جمع کرانے کی تفصیل
  • یکم جولائی 1987 سے پہلے پیدا ہونے والے افراد کو صرف اپنا دستاویز جمع کرانا ہوگا، جس میں مارک شیٹ، پاسپورٹ، پیدائش کا سرٹیفکیٹ اور دیگر 13 ضروری دستاویزات شامل ہیں۔
  • یکم جولائی 1987 سے 2 دسمبر 2004 کے درمیان پیدا ہونے والے ووٹروں کو اپنے والد کے کاغذات کے ساتھ جمع کرانا ہوں گے۔
  • 2 دسمبر 2004 کے بعد پیدا ہونے والے ووٹرز کو والد اور والدہ دونوں کے کاغذات جمع کرانے ہوں گے۔
    نوٹس دو کاپیوں میں ہوگا اور اس میں مطلوبہ دستاویزات کی تفصیل شامل ہوگی۔
    فارم-6 اور ووٹر لسٹ میں شمولیت
    ووٹروں کو اپنے نام ہندی اور انگریزی دونوں میں لکھنا ہوگا تاکہ ووٹر لسٹ اور ووٹر کارڈ میں املا (Spelling) درست رہے۔
    گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67,276 افراد نے اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کے لیے فارم-6 بھرا ہے۔
  • اس میں سے 62,211 نے خود فارم بھرا اور 5,065 افراد کے فارم سیاسی جماعتوں کے BLA کے ذریعہ بھروائے گئے ہیں۔
  • اب تک کل 18.14 لاکھ افراد نے ووٹر لسٹ میں اپنا نام شامل کرانے کے لیے فارم-6 جمع کرایا ہے۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات