نئی دہلی 22 اپریل ( یو این آئی ) یونین پبلک سروس کمیشن کے سیول سروس امتحان میں محترمہ شکتی دوبے نے پہلا اور محترمہ ہرشیتا گوئل نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے، جب کہ مسٹر ڈونگرے آرچیت پراگ تیسرے نمبر پر رہے کمیشن نے منگل کو امتحان کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹاپ پانچ امیدواروں میں تین خواتین اور دو مرد ہیں۔ کمیشن نے امتحان میں مختلف خدمات میں تقرری کے لیے کل 1009 امیدواروں (725 مرد اور 284 خواتین) کی سفارش کی ہے۔ان میں سے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے لیے 180، انڈین فارن سروس کے لیے 55، انڈین پولیس سروس کے لیے 147، سینٹرل سروس گروپ اے کے لیے 605 اور گروپ بی کے لیے 142 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔سیول سروسیز (ابتدائی) امتحان کے لیے کل 9,92,599 امیدواروں نے درخواست دی تھی، جن میں سے 5,83,213 امیدواروں نے اصل میں امتحان میں شرکت کی۔ کل 14,627 امیدواروں نے تحریری (مین) امتحان کے لیے کوالیفائی کیا۔ ان میں سے 2,845 امیدوار امتحان کے پرسنالٹی ٹیسٹ کے لیے کوالیفائی ہوئے۔آخر میں تقرریوں کے لیے 1009 امیدواروں کی سفارش کی گئی ہے۔ ان امیدواروں میں سرفہرست پانچ میں سے تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ محترمہ شکتی دوبے نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے پولیٹیکل سائنس اور بین الاقوامی تعلقات کو اختیاری مضامین کے طور پر پاس کیا۔ وہ الہ آباد یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں گریجویٹ ( بی ایس سی ) ہے۔محترمہ ہرشیتا گوئل نے ایم ایس یونیورسٹی آف بڑودہ سے گریجویٹ (بی کام) سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات کے ساتھ اختیاری مضامین کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔وی آئی ٹی ، ویلور سے الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ میں گریجویٹ ( بی ٹیک ) مسٹر ڈونگرے آرچیت پراگ نے فلسفہ کے ساتھ اختیاری مضمون کے طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔محترمہ شاہ مرگی چراغ، بی ای . گجرات ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی، احمد آباد سے کمپیوٹر انجینئرنگ میں سوشیالوجی کو اختیاری مضمون کے طور پر لے کر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔آکاش گرگ، بی ٹیک شری گرو گوبند سنگھ اندرا پرستھ یونیورسٹی، دہلی سے کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ میں، سوشیالوجی کو اختیاری مضمون کے طور پر منتخب کرکے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔ٹاپ 25 امیدواروں میں 11 خواتین اور 14 مرد شامل ہیں۔ سرفہرست 25 کامیاب امیدواروں نے تحریری (مین) امتحان میں بشریات سائنس ، کامرس اور اکاؤنٹنسی، جغرافیہ، ریاضی، فلسفہ، طبیعیات، سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات، پبلک ایڈمنسٹریشن، سوشیالوجی اور تمل زبان کے ادب سمیت متعدد اختیاری مضامین کا انتخاب کیا ۔تجویز کردہ امیدواروں میں بینچ مارک معذوری کے حامل 45 افراد بھی شامل ہیں، جن میں 12 آرتھوپیڈیک معذور، 08 بصارت سے محروم، 16 سماعت سے محروم اور 09 متعدد معذور افراد شامل ہیں۔
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.