Thursday, January 22, 2026
ہومNationalحکومت نے ایس ایم وی ڈی میڈیکل کالج کے منتخب ایم بی...

حکومت نے ایس ایم وی ڈی میڈیکل کالج کے منتخب ایم بی بی ایس امیدواروں

کے کالج الاٹمنٹ کا مسئلہ حل کر دیا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر،22جنوری (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ شری ماتا ویشنو دیوی (ایس ایم وی ڈی) میڈیکل کالج کے منتخب ایم بی بی ایس امیدواروں کے کالج الائٹمنٹ کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشنز (بی او پی ای ای) کی طرف سے اب کونسلنگ کا شیڈول جاری کرنے کے ساتھ، طلباء اپنی پڑھائی کو آگے بڑھاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ بی او پی ای ای نے ان 50 ایم بی بی ایس امیدواروں کے لئے فزیکل کونسلنگ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جن کی نشستیں رواں ماہ کے اوئل میں شری ماتا ویشنو دیوی (ایس ایم وی ڈی) میڈیکل کالج کی ڈی ریکگنیشن کے باعث ختم ہوگئی تھیں۔وزیر اعلیٰ کے ‘ایکس، ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘ حکومت نے ایس ایم وی ڈی کالج کے منتخب ایم بی بی ایس امیدواروں کے لیے کالج الائٹمنٹ کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘بی او پی ای ای کی طرف سے اب کونسلنگ کا شیڈول جاری کرنے کے ساتھ، طلباء اپنی پڑھائی کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔اس پوسٹ کے ساتھ بورڈ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کو بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے۔جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزیمنیشنز نے شری ماتا ویشنو دیوی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایکسیلنس کٹرہ سے منتخب امیدواروں کی رہائش کے لئے 50 ایم بی بی ایس سپر نیومری سیٹیں مختلف گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں الاٹ کرنے کے لیے فزیکل کاؤنسلنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ کے مطابق کاؤنسلنگ 24 جنوری 2026 بروز ہفتہ منعقد ہوگی، جبکہ امیدواروں کو صبح 10 بجے سے 11 بجے تک جے کے بی او پی ای کے جموں یا سری نگر دفاتر میں اپنی حاضری یقینی بنانا ہوگی۔یہ فیصلہ حال ہی میں محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے اور نیشنل میڈیکل کمیشن کے میڈیکل اسسمنٹ اینڈ ریٹنگ بورڈ کے احکامات کے بعد لیا گیا ہے۔ 50 سپر نیومری سیٹیں جموں و کشمیر کے سات نئے قائم شدہ میڈیکل کالجوں میں تقسیم کی گئی ہیں جن میں جی ایم سی اننت ناگ کو آٹھ جبکہ بارہمولہ، ڈوڈہ، ہندواڑہ، کٹھوعہ، راجوری اور ادھم پور کو سات سات سیٹیں فراہم کی گئی ہیں۔ ان سیٹوں کا مقصد اُن امیدواروں کو ایڈجسٹ کرنا ہے جنہیں 2025 میں مختلف مراحل کے دوران کٹرہ میں عارضی طور پر ایم بی بی ایس سیٹیں الاٹ کی گئی تھیں اور جن کے نام بورڈ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں شامل ہیں۔بورڈ نے واضح کیا ہے کہ ان اضافی سیٹوں کی الاٹمنٹ نیٹ یو جی میرٹ اور امیدواروں کی جانب سے ظاہر کردہ کالج ترجیحات کے مطابق ہوگی۔ کاؤنسلنگ کے دوران امیدواروں کو اپنی تمام اصل دستاویزات بشمول ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، مارکس کارڈ اور فیس رسید ساتھ لانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ تصدیق کے مرحلے میں کسی قسم کی دقت پیش نہ آئے۔ اس کے علاوہ وہ امیدوار جو ذاتی طور پر کاؤنسلنگ میں شریک نہیں ہو سکتے، اپنے قریبی رشتہ دار کو مقررہ اجازت نامے اور شناختی دستاویزات کے ساتھ اپنی نمائندگی کے لئے بھیج سکتے ہیں۔جے کے بی او پی ای نے امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وقت پر رپورٹ کریں تاکہ کاغذی کارروائی اور اندراج کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کیا جا سکے۔ بورڈ کے مطابق اس کونسلنگ کا مقصد تمام اہل امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر منصفانہ موقع فراہم کرنا اور انہیں مناسب میڈیکل کالجوں میں ایڈجسٹ کرنا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات