مہاراشٹر حکومت کی شہریوں کو محتاط رہنے کی اپیل، غیر ضروری سفر سے گریز اور سفارت خانوں سے رابطہ رکھنے کی ہدایت
ممبئی ، یکم مارچ (یو این آئی) مشرقِ وسطیٰ اور اطراف کے خطوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر حکومتِ ہند کے متعلقہ سفارت خانوں نے وہاں مقیم ہندوستانی شہریوں کے لیے سکیورٹی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ موجودہ علاقائی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر حکومت نے بھی بیرونِ ملک مقیم ریاستی باشندوں سے پرسکون رہنے، احتیاط برتنے اور سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق فلسطین (رام اللہ)، قطر (دوحہ)، سعودی عرب (ریاض)، اسرائیل (تل ابیب)، ایران (تہران)، عراق (بغداد)، کویت، بحرین، عمان (مسقط)، اردن اور متحدہ عرب امارات (ابوظہبی) میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کو خاص طور پر چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہندوستانی سفارت خانوں نے شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے، مقامی انتظامیہ اور سفارتی مشنز کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ سفارت خانے سے رابطہ کرنے کو کہا ہے۔مہاراشٹر حکومت نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم ریاستی شہریوں کی سلامتی کے حوالے سے وہ پوری طرح مستعد ہے اور مرکزی حکومت و متعلقہ سفارت خانوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ تمام مشنز کی جانب سے 24 گھنٹے ہیلپ لائن کے ذریعے امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
رام اللہ (فلسطین) میں شہری 970592916418 پر یا repoffice@mea.gov.in
اور cons.ramallah@mea.gov.in
پر رابطہ کر سکتے ہیں، جبکہ دوحہ (قطر) میں 00974-55647502 اور cons.doha@mea.gov.in
پر سہولت دستیاب ہے۔ ریاض (سعودی عرب) میں 00-966-11-4884697، واٹس ایپ 00-966-542126748 اور ٹول فری 8002471234 کے ساتھ cw.riyadh@mea.gov.in
پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ تل ابیب (اسرائیل) میں 972-54-7520711 اور 972-54-2428378 جبکہ cons1.telaviv@mea.gov.in
پر ای میل کے ذریعے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔
تہران (ایران) میں 989128109115، 989128109109، 989128109102 اور 989932179359 پر رابطہ ممکن ہے۔ ابوظہبی (متحدہ عرب امارات) میں ٹول فری 80046342، واٹس ایپ 971543090571 اور pbsk.dubai@mea.gov.in
و ca.abudhabi@mea.gov.in
پر سہولت فراہم کی گئی ہے۔ کویت میں 96565501946 اور community.kuwait@mea.gov.in
جبکہ بحرین میں 00973-39418071 پر ہیلپ لائن دستیاب ہے۔ مسقط (عمان) میں ٹول فری 80071234، واٹس ایپ 96898282270 اور cw.muscat@mea.gov.in
و cons.muscat@mea.gov.in
پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اردن میں 00962-770422276 اور بغداد (عراق) میں 9647716511185، 9647704444899 کے ساتھ cons.baghdad@mea.gov.in
، cons1.baghdad@mea.gov.in
اور pol.baghdad@mea.gov.in
کے ذریعے امداد فراہم کی جا رہی ہے۔حکومت نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں، صرف سرکاری معلومات پر بھروسہ کریں اور کسی بھی ہنگامی حالت میں فوری طور پر متعلقہ ہندوستانی سفارت خانے سے رجوع کریں۔



