Saturday, December 6, 2025
ہومNationalآر بی آئی کا شرح سود 5.50فیصد کرنے کا اعلان؛ ریپو ریٹ...

آر بی آئی کا شرح سود 5.50فیصد کرنے کا اعلان؛ ریپو ریٹ میں کمی

ہوم اور کار لون کی ای ایم آئی میں کمی کی راہ ہموار

نئی دہلی، 06 جون (ہ س)۔ افراط زر کی شرح میں نرمی کے درمیان، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے پالیسی سود کی شرح (ریپو ریٹ) کو 0.50 فیصد سے کم کر کے 5.50 فیصد کر دیا ہے۔ ریزرو بینک کے گورنر سنجے ملہوترا نے آج ممبئی میں دو ماہی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی ) کی تین روزہ میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا۔ آر بی آئی کے اس فیصلے سے ہوم لون اور کار لون کی ای ایم آئی کم ہونے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ تاہم یہ بینکوں کی جانب سے شرح سود میں کمی کے اعلان کے بعد ہی ہوگا۔ آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے ایم پی سی میٹنگ میں لیے گئے فیصلے کی تفصیلات فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ افراط زر کی شرح میں نرمی کے درمیان، آر بی آئی نے گھریلو معیشت کو فروغ دینے کے مقصد سے کلیدی پالیسی سود کی شرح ریپو ریٹ کو 0.50 فیصد سے کم کر کے 5.50 فیصد کر دیا ہے۔ آر بی آئی کے گورنر نے کہا،’’موجودہ مالی سال 2025-2026 کے لیے حقیقی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 6.50 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، جو ہماری پہلے کی پیشن گوئی کے مطابق جاری رہے گی۔یہ پہلی سہ ماہی 6.50 فیصد، دوسری سہ ماہی میں 6.7 فیصد، تیسری سہ ماہی میں 6.6 فیصد اورچوتھی سہ ماہی میں 6.4 فیصد رہے گی۔‘‘قابل ذکر ہے کہ ریزرو بینک نے سال 2025 میں مسلسل تیسری بار ایم ایم سی میٹنگ میں پالیسی سود کی شرح ریپو ریٹ میں تخفیف کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل آر بی آئی نے اس سال فروری اور اپریل میں دو بار ریپو ریٹ میں 0.25-0.25 فیصد کی کٹوتی کی تھی، جس کی وجہ سے یہ گھٹ کر6 فیصد پر آ گئی تھی، جو اس کٹوتی کے بعدکم ہو کر 5.50 فیصد ہو گئی ہے۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات