Saturday, December 6, 2025
ہومNationalآر بی آئی نے بینکوںکے پھنسے ہوئے قرضوں کے حل کیلئےمسودہ رہنما...

آر بی آئی نے بینکوںکے پھنسے ہوئے قرضوں کے حل کیلئےمسودہ رہنما خطوط جاری کیا

ممبئی، 9 اپریل (یو این آئی) : ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کے پھنسے قرضوں ( اسٹریسڈ ایسٹس ) کے حل کے لئے ایک نئے فریم ورک 'سیکورٹائزیشن آف اسٹریسڈ ایسٹس فریم ورک، پر مسودہ رہنما خطوط جاری کیا ہے۔یہ نیا فریم ورک پھنسے ہوئے قرضوں کے سیکورٹائزیشن کو فروغ دے گا۔ سیکورٹائزیشن ایک ایسا عمل ہے جس میں ان پھنسے ہوئے قرضوں کو ملاکرسیکیورٹیز میں تبدیل کیا جاتا ہے اور پھر سرمایہ کاروں کو فروخت کیا جاتا ہے۔ اس سے بینکوں کو خطرہ کم کرنے اور اس طرح کے قرضوں سے نکلنے کاایک راستہ ملے گا۔آربی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نےبدھ کو مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی رواں مالی سال کی پہلی دو ماہی تین روزہ میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئےکہا کہ مرکزی بینک نے اس فریم ورک پر جنوری 2023 میں ایک مباحثہ پیپر جاری کرکے مارکیٹ کے شرکاء سے تجاویز طلب کی تھیں۔ موصولہ تجاویز کو شامل کرنے کے بعد اب رہنما خطوط کا مسودہ جاری کر دیا گیا ہے۔مسٹر ملہوترا نے کہا کہ یہ نیا فریم ورک بینکوں کو پھنسے ہوئے قرضوں کو حل کرنے کے لیے مارکیٹ پر مبنی طریقہ کار فراہم کرے گا۔ یہ ایس اے آرایف اے ای ایس آئی ایکٹ 2002 کے ذریعے حل کے عمل کے لیے ایک اضافی آپشن کے طور پر کام کرے گا۔ یہ نیا آپشن بینکوں کو ایک اضافی راستہ فراہم کرے گا۔ مسودہ رہنما خطوط پر اب عام لوگ اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اپنی رائے اور تجاویز دے سکتے ہیں۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات