وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت میںدفاعی سازوسامان تیار کرنے کے شعبے میں مل کر کام کرنے کے اچھے مواقع موجود ہیں۔ اٹلیکے اپنے دورے کے دوسرے دن جناب سنگھ نے کل روم میں اٹلی کی دفاعی کمپنیوں کے سی ای اوز اور بڑے لیڈروں سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے اٹلی کی کمپنیوں کے لیڈروں سےبھارتی دفاعی سامان تیار کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ سپلائی چین کو مضبوط بنانے پر زوردیا۔ اس میٹنگ میں اٹلی کی 24 دفاعی کمپنیوں کے CEOs، صدر اور نائب صدورنے شرکت کی۔
There are good opportunities for collaboration in the field of defense equipment manufacturing in India: Rajnath Singh:



