Saturday, December 6, 2025
ہومNationalریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ ریلوے کی بدانتظامی کا نتیجہ: راہل

ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ ریلوے کی بدانتظامی کا نتیجہ: راہل

نئی دہلی، 16 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ میں پریاگ راج مہاکمبھ جانے والے مسافروں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پرارتھنا کی ہے انہوں نے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کو حکومت کی بدانتظامی اور غفلت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ریلوے حساسیت سے کام لیتی تو ایسا افسوسناک واقعہ پیش نہ آتا۔مسٹر گاندھی نے کہا ’’نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کی خبر جس کے نتیجے میں کئی لوگوں کی موت اور کئی کے زخمی ہونے کی خبر انتہائی افسوسناک اور پریشان کن ہے۔ میں سوگوار خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی امید کرتا ہوں۔‘‘انہوں نے کہا “یہ واقعہ ایک بار پھر ریلوے کی ناکامی اور حکومت کی بے حسی کو بے نقاب کرتا ہے۔ پریاگ راج جانے والے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے اسٹیشن پر بہتر انتظامات کیے جانے چاہیے تھے۔حکومت اور انتظامیہ اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ بدانتظامی اور لاپرواہی کی وجہ سے کسی کو اپنی جان نہ گنوانی پڑے۔محترمہ گاندھی نے کہا ’’نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھیڑ کی وجہ سے بھگدڑ میں خواتین اور بچوں سمیت کئی لوگوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ ایشور مہلوکین کی روح کو سکون عطا کرے۔ سوگوار خاندان سے میری گہری تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتی ہوں۔‘‘

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات