Wednesday, February 4, 2026
ہومNationalپارلیمنٹ کے باہر راہل گاندھی کا حکومت پر حملہ

پارلیمنٹ کے باہر راہل گاندھی کا حکومت پر حملہ

سابق آرمی چیف نرو نے کی غیر مطبوعہ کتاب دکھلاتے ہوئے حکومت پر نشانہ سادھا

نئی دہلی، 4 فروری (ہ س)۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کو پارلیمنٹ کے باہر سابق آرمی چیف منوج مکند نرو نے کی ایک غیر مطبوعہ کتاب کو دکھاتے ہوئے حکمراں پارٹی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے مبینہ طور پر کتاب کی تفصیلات پر چین کے ساتھ 2020 کے فوجی تعطل کے دوران ہونے والے واقعات کو بنیاد بنایا اور حکومت پر مشکل وقت میں فوج کو چھوڑنے کا الزام لگایا۔راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کے مکر دوار کے باہر نرو نے کی غیر مطبوعہ کتاب کی کاپی دکھاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ہر نوجوان کو یہ کتاب دیکھنا چاہیے۔ اس میں انہوں نے لداخ کا مکمل احوال دیا ہے۔ انہیں اس کتاب کے مواد کو لوک سبھا میں پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔راہل گاندھی نے کل لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط لکھ کر اپوزیشن لیڈر کو پارلیمنٹ میں قومی سلامتی سے متعلق مسائل اٹھانے کے حق سے محروم کئے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔دریں اثنا، کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا نے راہل گاندھی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر تقریر کرتے وقت کتابوں سے حوالہ دیتے ہیں۔ راہل گاندھی ایک شائع شدہ حوالے سے نقل کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے سنجے بارو کا بھی حوالہ دیا۔اس دوران مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ راہل گاندھی جھوٹ بول رہے ہیں۔ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ مطالبہ کریں کہ ہمارے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج کیا جائے۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے خط کے بارے میں جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ انہیں لوک سبھا میں بولنے کی اجازت نہیں دی گئی، مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ انہیں جواب دیا گیا ہے۔ وہ اصولوں سے ہٹ کر بول رہے ہیں ۔ ہم نے دو دن انتظار کیا لیکن دوسروں کو بھی بولنے دیا جائے۔ وہ من مانی بات نہیں کر سکتے۔ یہ بھارت کا پارلیمنٹ ہے۔دریں اثناء پارلیمنٹ کے مکر دوار پر کل غیرمتوقع رویہ اختیار کرنے پر معطل کئے گئے ارکان پارلیمنٹ نے آج احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور مرکزی وزیر رونیت سنگھ بٹو کے درمیان پارلیمنٹ کمپلیکس میں گرما گرم تبادلہ ہوا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات