نئی دہلی، 14 جنوری (یو این آئی) کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مکر سنکرانتی، پونگل، سوگی حبہ، ماگھی، بھوگلی بیہو، کھچڑی، پوش، اتراین، اور مکرویلکو تہوار کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی ہے۔مسٹر کھڑگے نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا، “فصلوں کی روایات کو ایک ساتھ منانے کے اس تہوار پر، میری تمنا ہے کہ ماحول میں احساس تشکر، خوشی اور اتحاد پیدا ہو۔ اتراین، اور مکرویلکو سب کے لیے لامحدود خوشی، اچھی صحت اور دیرپا خوشحالی لائے۔”مسٹر راہل گاندھی نے کہا، “مکر سنکرانتی، پونگل، سوگی حبہ، ماگھی، بھوگلی بیہو، کھچڑی، پوش پروا، اتراین، اور مکرویلکو کے موقع پر نیک خواہشات۔ فصل کی کٹائی کے یہ تہوار نئی شروعات، امید، خوشی، اور آپ کی زندگیوں میں خوشی اور خوشحالی لائے۔”محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا، ” سورج دیوتا کی اتراین اور نئی فصل کے استقبال کے تہوار مکر سنکرانتی اور ماگھ بیہو کے لیے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ تمام تہوار ہمارے تنوع اور فطرت سے گہری محبت کی علامت ہیں، جن سے ہماری سماجی اور ثقافتی روایات کو مزید تقویت ملتی ہے۔” میں ایشور سے دعا کرتی ہوں کہ یہ تہوار تمام ہم وطنوں کی زندگیوں میں خوشی، امن اور خوشحالی لائے۔



