صنعت سے متعلق چیلنجوں کے بارے میں جا نکاری حا صل کی
نئی دہلی، 12 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے باصلاحیت نوجوان ٹیکسٹائل ڈیزائنرز سے ملاقات کی تاکہ صنعت میں درپیش چیلنجوں اور اس میں موجود تعصبات کے بارے میں جان سکیں۔مسٹر گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ ہنر مند نوجوانوں کو نہ صرف نظرانداز اور ناانصافی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ انہیں مواقع اور حوصلہ افزائی کی بھی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا کوئی او بی سی نوجوان ہندوستانی فیشن میں ٹاپ ڈیزائنر بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی ٹیکسٹائل ڈیزائن کی صنعت میں کسی او بی سی سے نہیں ملا۔ یہ بات وکی نامی ایک نوجوان نے بتائی ہے جس نے اس شعبے میں اپنی مہارت کے بل بوتے پر اپنا کاروبار بنایا ہے۔ اس کی فیکٹری کے کاریگر دن میں 12 گھنٹے محنت کرتے ہیں، سوئی اور دھاگے سے جادو بُنتے ہیں- لیکن صورت حال جوں کی توں ہے۔ بہوجن کی نہ تو نمائندگی ہے، نہ تعلیم تک رسائی اور نہ ہی نیٹ ورک میں کوئی جگہ۔مسٹر گاندھی نے کہا، ” میں وکی جیسے باصلاحیت لوگوں سے ملکر ان کے کام کو سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ دنیا ہندوستانی نوجوانوں کی حقیقی صلاحیتوں کو دیکھ سکے کہ قابل اور محنتی ہونے کے باوجود یہ نوجوان ابھیمنیو ہیں جو نظر اندازی اور ناانصافی کے چکرویوہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ میری لڑائی اس چکرویوہ کو توڑنے کی ہے تاکہ ہر باصلاحیت شخص کو نظام میں داخل ہونے کا راستہ مل سکے۔”



