ہومNationalرادھا کرشنن ہفتہ کو دو روزہ دورے پر کرناٹک جائیں گے

رادھا کرشنن ہفتہ کو دو روزہ دورے پر کرناٹک جائیں گے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی 26 جون (یو این آئی) نائب صدرجمہوریہ سی پی رادھا کرشنن ہفتہ کو دو روزہ کرناٹک دورے پر جائیں گے جہاں وہ مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے۔نائب صدر کے سکریٹریٹ نے جمعہ کو بتایا کہ مسٹر رادھا کرشنن ہفتہ کو بنگلورو میں نادپربھو شری کیمپیگوڑا کی 517ویں یومِ پیدائش کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اتوار کو وہ بنگلورو میں ہی راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے یومِ تاسیس اور ‘نشا مکت بھارت کانکلیومیں حصہ لیں گے۔ یہ پروگرام ‘منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.