ہومNationalآسام کےسلچر میں23,550 کروڑ روپے کےتر قیاتی منصوبے شروع

آسام کےسلچر میں23,550 کروڑ روپے کےتر قیاتی منصوبے شروع

وزیرِاعظم مودی نے سلچر میںبنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تیزی کا اعلان کیا

سلچر، 14 مارچ (یواین آئی) وزیرِاعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو جنوبی آسام کے سلچر میں تقریباً 23,550 کروڑ روپے کی کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور ان کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں کا مقصد برک گھاٹی اور پورے شمال مشرقی خطے میں رابطے کو فروغ دینا، زرعی تعلیم کو مضبوط کرنا اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تیزی لانا ہے۔یہ منصوبے کچھار ضلع کے سلچر میں منعقدہ ایک عوامی پروگرام کے دوران شروع کیے گئے۔ اس موقع پر وزیرِاعظم نے کئی بڑے بنیادی ڈھانچے کے اقدامات کے لیے بھومی پوجن بھی کیا۔ مودی جمعہ کو ریاست کے دو روزہ دورے پر گوہاٹی پہنچے تھے۔اس پروگرام میں 166 کلومیٹر لمبے شیلانگ-سلچر کوریڈور کا سنگِ بنیاد بھی رکھا گیا۔ یہ شمال مشرق کا پہلا ایکسس-کنٹرولڈ، گرین فیلڈ اور چار لین والا ہائی اسپیڈ کوریڈور ہے۔ تقریباً 22,860 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والا یہ ایکسپریس وے میگھالیہ کے شیلانگ کو آسام کے سلچر سے جوڑے گا۔ یہ کوریڈور گوہاٹی اور سلچر کے درمیان سفر کے وقت کو تقریباً ساڑھے آٹھ گھنٹے سے گھٹا کر پانچ گھنٹے کر دے گا۔مودی نے خطاب میں کہا کہ یہ منصوبے علاقے میں رابطے کو مضبوط کریں گے اور زرعی تعلیم میں بہتری لائیں گے۔وزیر اعظم نے اعلان کیاکہ آپ سبھی یہاں سلچر میں ٹریفک کی خاصی بھیڑ کا سامنا کر رہے ہیں۔ اب، سلچر فلائی اوور اس مسئلہ کو دور کرے گا۔ یہ سلچر میڈیکل کالج، این آئی ٹی سلچر، اور آسام یونیورسٹی میں زیر تعلیم نوجوان طلباء کے لیے ایک بڑی سہولت ہوگی۔ اس سے ان کا سفر میں قیمتی وقت بچ جائے گا۔
انہوں نے شمال مشرق کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آج شمال مشرق ملک کی “ایکٹ ایسٹ پالیسی” کے مرکز میں ہے اور یہ ہندوستان کو جنوب مشرقی ایشیا سے جوڑنے والے پل کے طور پر ابھر رہا ہے۔وزیرِاعظم نے قومی شاہراہ 306 پر کیپٹل پوائنٹ سے رنگیرکھاری پوائنٹ تک ایک ایلیویٹڈ کوریڈور کی بھی بنیاد رکھی۔ جس سے شہر کے مصروف راستوں پر بھیڑ کم ہوگی اور میزورم، تریپورہ اور منی پور جیسے پڑوسی ریاستوں سے آمد و رفت بہتر ہوگی۔مودی نے کریم گنج ضلع کے پاتھَرکانڈی میں ایک نئے زرعی کالج کا سنگِ بنیاد رکھا، جو جنوبی آسام میں زرعی تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائے گا اور برک گھاٹی و آس پاس کے علاقوں کے طلبہ کو زرعی اعلیٰ تعلیم تک بہتر رسائی دے گا۔انہوں نے کہا کہ برک گھاٹی کے کسانوں اور چائے باغان کے مزدوروں نے آسام کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیرِاعظم نے سرحدی علاقوں اور دیہاتوں کی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “ہم سرحد پر بسے دیہات کو ملک کا پہلا گاؤں مانتے ہیں۔” اسی لیے “وائبرنٹ ولیجز پروگرام” کا اگلا مرحلہ کچھار ضلع سے شروع کیا گیا ہے۔مودی نے “آسام مالا 3.0” کا بھی سنگِ بنیاد رکھا۔ یہ 3,200 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والا ایک بڑا سڑک بنیادی ڈھانچہ منصوبہ ہے، جس کے تحت پورے آسام میں 900 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات