Saturday, December 6, 2025
ہومNationalعمل ردعمل کا سبب بنتا ہے،کنال کامرا-شیو سینا تنازعہ پر شندے کا...

عمل ردعمل کا سبب بنتا ہے،کنال کامرا-شیو سینا تنازعہ پر شندے کا پہلا ردعمل

ممبئی ، 25 مارچ (یو این آئی): مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے مزاحیہ اداکار کنال کامرا کے طنز کو کسی کے خلاف بولنے کے لیے “سپاری” لینے کے مترادف قرار دیا اور کہا ہے کہ مذاق اڑاتے ہوئے اخلاقیات کو برقرار رکھا جانا چاہیے، بصورت دیگر، یہ عمل ردعمل کا سبب بن سکتا ہے۔کامرا کے تبصروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شندے نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی ضرور ہے، لیکن اس کی ایک حد ہونی چاہیے۔چھتیس سالہ اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے اپنے شو میں ایکناتھ شندے کے سیاسی کیریئر پر طنزیہ جملے کسے، جس کی وجہ سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔ کامرا نے فلم “دل تو پاگل ہے” کے ایک مشہور گانے کی پیروڈی پیش کی، جس میں بظاہر شندے کو “غدار” کہا گیا۔ انہوں نے مہاراشٹر میں حالیہ سیاسی واقعات، بشمول شیو سینا اور این سی پی کی تقسیم، پر بھی طنزیہ تبصرے کیے۔اتوار کی رات شیو سینا کے کارکنوں نے ممبئی کے کھار علاقے میں واقع ہیبی ٹیٹ کامیڈی کلب میں توڑ پھوڑ کی، جہاں کامرا کا شو منعقد ہوا تھا، اور ساتھ ہی اس ہوٹل کے احاطے میں بھی نقصان پہنچایا جہاں یہ کلب واقع ہے۔ایک پروگرام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایکناتھ شندے نے کہا کہ “اظہار رائے کی آزادی ضرور ہے، لیکن دوسرے شخص کو بھی ایک خاص سطح برقرار رکھنی چاہیے، ورنہ عمل ردعمل کا باعث بنتا ہے۔”شیو سینا کے کارکنوں کی جانب سے اسٹوڈیو میں توڑ پھوڑ کیے جانے کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے شندے نے کہا کہ کسی کو بھی آزادی اظہار کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے۔شندے نے مزید کہا کہ “اسی شخص (کنال کامرا) نے پہلے بھی سپریم کورٹ آف انڈیا، وزیر اعظم، صحافی ارنب گوسوامی اور کچھ صنعت کاروں پر تبصرے کیے تھے۔ یہ آزادی اظہار نہیں بلکہ کسی کے لیے کام کرنے جیسا ہے۔”ادھر، کنال کامرا نے اپنے تبصروں پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے اور ممبئی میں اس مقام کی توڑ پھوڑ کی مذمت کی ہے جہاں ان کا کامیڈی شو ریکارڈ کیا گیا تھا۔ممبئ یوتھ کانگریس کے صدر یادو نے شیوسنکوں کی جانب سے اسٹوڈیو میں توڑ ہھوڑ کرنے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت لفظوں میں مزمت کی ہے اور کہا کہ اسٹوڈیوکی دوبارہ تعمیر کے مکمل اخراجات یوتھ کانگریس برداشت کریگی ۔اسی درمیان موصلہ اطلاعات کے مطابق آج ممبئ پولیس نے کامرا کو تفشیش کے لئے کھار پولیس اسٹیشن طلب ( سمن ) کیا تھا لیکن وہ پولیس تھانے میں حاضر نہیں ہوسکے کیونکہ فی الوقت وہ پونڑیچری میں مقیم ہےزرائع کے مطابق کامرا کے وکلاء کی ٹیم کے ایک رکن نے ان سے رابطہ قائم کیا اور مطلع کیا کہ ملزم فی الوقت ممبئ میں نہیں ہے نیز وہ اگلی تاریخ پر حاضر رہینگے۔پولیس انکی اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے اگلی تاریخ کو تازہ سمن جاری کرنے پر غور کر رہیہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات