نئی دہلی، 21 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا بروز بدھ 23 اکتوبر کو کیرالہ میں وایناڈ لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کریں گی کانگریس کے ذرائع کے مطابق محترمہ واڈرا کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی کے دیگر اہم لیڈر موجود رہیں گے محترمہ واڈرا وایناڈ پارلیمانی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کی زیر قیادت یو ڈی ایف کی امیدوار ہیں۔ کانگریس کی لیڈر بدھ کو کلپیٹہ میں الیکٹورل افسر کے سامنے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے وہ صبح 11 بجے کلپیٹہ نیو بس اسٹینڈ سے مسٹر راہل گاندھی کے ساتھ روڈ شو کریں گی اور دوپہر 12 بجے اپنے حامیوں کے ساتھ ضلع کلکٹر کے سامنے پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔










Users Today : 7
Users Yesterday : 451
Users Last 7 days : 2696
Users Last 30 days : 5564
Users This Month : 5550
Users This Year : 5564
Total Users : 4567107