Tuesday, December 9, 2025
ہومNationalوڈودرہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کا روڈ شو

وڈودرہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کا روڈ شو

وڈودرہ، 26 مئی (یو این آئی):  وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز گجرات کے وڈودرہ میں روڈ شو کیا مسٹر نریندر مودی کا دو روزہ گجرات دورہ آج صبح یہاں شروع ہوا وڈودرہ ہوائی اڈے پر ان کی آمد پر ریاست کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل، مرکزی وزیر اور گجرات بی جے پی کے ریاستی صدر سی آر پاٹل اور ریاستی وزیر داخلہ ہرش سنگھوی سمیت دیگر معززین نے ان کا پرتپاک استقبال کیاانہوں نے وڈودرہ میں روڈ شو کیا۔ جہاں بین الاقوامی طلبہ سمیت ہزاروں افراد نے ان کے قافلے پر پھولوں کی پتیاں اچھال کر ان کا شاندار استقبال کیا۔ روڈ شو کے بعد وہ داہود کے لیے روانہ ہو گئے۔ جہاں وہ روڈ شو کریں گے اور ریلوے سمیت ریاستی حکومت کے مختلف محکموں کے 24 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد مسٹر مودی بھج سے ہوتے ہوئے شام کو احمد آباد پہنچیں گے جہاں وہ احمد آباد ہوائی اڈے سے اندرا برج تک 3 کلومیٹر طویل روڈ شو کریں گے اور گاندھی نگر راج بھون میں رات کو قیام کریں گے۔واضح ر ہے کہ 'آپریشن سندور، کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کا گجرات کا یہ پہلا دورہ ہے۔ 
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات