Thursday, January 1, 2026
ہومNationalوزیراعظم نریندر مودی نے قوم کو سال نو 2026 کی مبارکباد دی

وزیراعظم نریندر مودی نے قوم کو سال نو 2026 کی مبارکباد دی

نئی دہلی، یکم جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ملک کے عوام کو سال 2026 کے آغاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی وزیر اعظم نے ایکس ہینڈل پر پیغام میں کہا،”سب کو سال 2026 کی مبارکباد! آنے والا برس آپ کی کوششوں میں کامیابی اور آپ کے تمام کاموں میں تکمیل کے ساتھ اچھی صحت اور خوشحالی لائے ۔ معاشرے میں امن اور خوشی کے لیے دعا گو ہوں ،اپنے نئے سال کے پیغام میں وزیراعظم مودی نے قومی ترقی کے لیے اتحاد اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ملک آئندہ سال درپیش چیلنجز پر قابو پالے گا اور نئی بلندیاں چھوئے گا۔وزیر اعظم کا یہ پیغام ایسے وقت میں آیا ہے جب ہندستان اپنی اقتصادی ترقی کی رفتار کو مزید مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کی جانب گامزن ہے۔وزیر اعظم مودی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایک خوشحال اور ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کے لیے مل جل کر کام کریں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات