Saturday, December 6, 2025
ہومNationalوزیراعظم نریندر مودی کَل مہاراشٹر میں پانچ سو گیارہ پرمود مہاجن گرامین...

وزیراعظم نریندر مودی کَل مہاراشٹر میں پانچ سو گیارہ پرمود مہاجن گرامین کوشلیہ وکاس کیندروں کا افتتاح کریں گے

 وزیراعظم نریندر مودی ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے کَل مہاراشٹر میں 511 پرمود مہاجن گرامین کوشلیہ وکاس کیندریہ کاآغاز کریں گے۔ یہ کیندریہ ریاست کے 34 دیہی اضلاع میں قائم کئے گئے ہیں۔ اِن مراکزمیں مختلف شعبوں سے متعلق ہنرمندی کے تربیتی پروگرام چلائے جائیں گے، تاکہ دیہی نوجوانوںکو روزگار کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔ ہر مرکز تقریباً 100 نوجوانوں کو دو وکیسنل کورسوںمیں تربیت دے گا۔ یہ تربیت ہنرمندی کے فروغ سے متعلق قومی کونسل کے تحت تسلیم شدہ صنعتیشراکت داروں اور ایجنسیوں کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔ اِن کیندروں کے قیام سے خطےکو مزید مقابلہ جاتی اور ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات