Saturday, December 6, 2025
ہومNationalوزیر اعظم نریندر مودی نے کٹرا سے سری نگر وندے بھارت ایکسپریس...

وزیر اعظم نریندر مودی نے کٹرا سے سری نگر وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

جموں،6 جون(یو این آئی): وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر کے کٹرا اور سرینگر کے درمیان چلنے والی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جس کے ساتھ ہی مرکزی زیر انتظام علاقے کے دو اہم خطوں، وادی کشمیر اور جموں، کے درمیان براہ راست ریل رابطے کا خواب بالآخر حقیقت میں بدل گیا اس اہم تقریب میں ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ریلوے حکام کے مطابق، نئی وندے بھارت ایکسپریس میں دو سفری کلاسیں دستیاب ہوں گی: چیئر کار (سی سی) جس کا کرایہ 715 روپے مقرر کیا گیا ہے، اور ایگزیکٹو کلاس (ای سی) جس کا کرایہ 1320 روپے ہوگا۔یہ ٹرین جدید سہولیات، کم وقت میں سفر، اور آرام دہ تجربے کے لیے جانی جاتی ہے اور اس کے آغاز کو جموں و کشمیر کے سیاحتی، اقتصادی اور سماجی روابط کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔وندے بھارت سروس کا آغاز خطے کو باقی ملک سے جوڑنے کی سمت میں ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ 
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات