Wednesday, January 14, 2026
ہومNationalصدرجمہوریہ مرمو اور راج ناتھ نے مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے...

صدرجمہوریہ مرمو اور راج ناتھ نے مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے دن پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 14 جنوری (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کو مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے دن پر ان کی قربانیوں اور لگن کو یاد کرتے ملک کے سابق فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا صدر مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں “ملک کے سابق فوجیوں کی بہادری، لگن اور قربانی” کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی غیر متزلزل جرأت ہر ہندستانی کو مسلسل تحریک دیتی رہتی ہے انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور ان کے تئیں شکرگزاری کے اظہار کا موقع ہوتے ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ سابق فوجی ملک کے تئیں گہری وابستگی رکھتے ہیں۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی اس موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا “ہمارے سابق فوجیوں اور خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کا شکریہ ۔” انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیاں ہندوستان کی سرحدوں اور قوم کی حفاظت کے لیے زندہ ڈھال کا کام کرتی ہیں۔ انہوں نے سابق فوجیوں،موجودہ اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کے وقار اور بہبود کے لیے قوم کے مکمل اور غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔مسلح افواج کے سابق فوجیوں کا دن ہر سال 14 جنوری کو ہندوستانی فوج کے پہلے کمانڈر انچیف، فیلڈ مارشل کے ایم کریپا، او بی ای کی وراثت اور ممتاز خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ وہ آج ہی کے دن 1953 میں ریٹائر ہوئے تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات