Saturday, December 6, 2025
ہومNationalپاکستان کے طیارے مار گرانے کے دعوے پر پرکاش امبیڈکر کا حکومت...

پاکستان کے طیارے مار گرانے کے دعوے پر پرکاش امبیڈکر کا حکومت سے سوال

ممبئی ، یکم جون (یو این آئی) ونچت بہوجن اگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی حملے میں بھارتی طیاروں کو مار گرائے جانے کے دعوے پر ملک کو تفصیلی وضاحت دیں۔ یہ مطالبہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان کے اس انٹرویو کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پہلی بار تسلیم کیا کہ 'آپریشن سندور، کے پہلے روز پاکستان نے کچھ بھارتی لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا تھا، اگرچہ انہوں نے یہ واضح کیا کہ چھ بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا پاکستانی دعویٰ غلط ہے۔پرکاش امبیڈکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، "یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ کیا وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو گمراہ کیا ہے؟ کیا وہ اب ہمیں اصل نقصان کے بارے میں سچائی سے آگاہ کریں گے جیسا کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے سنگاپور میں ایک انٹرویو کے دوران کہا؟ ان سمیت کئی سوالات کے جواب مودی جی کو دینے ہوں گے۔"اس معاملے پر کانگریس نے بھی مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ پارٹی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا، "چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے بیان کے بعد کئی اہم سوالات جنم لے رہے ہیں جنہیں صرف پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلا کر ہی اٹھایا جا سکتا ہے۔ مودی حکومت نے ملک کو اندھیرے میں رکھا، مگر اب جنگ کی دھند چھٹ رہی ہے۔"ملکارجن کھرگے نے مزید کہا کہ ہمارے فضائیہ کے بہادر پائلٹ اپنی جان جوکھم میں ڈال کر دشمن کا سامنا کرتے ہیں۔ ہمیں ضرور کچھ نقصان اٹھانا پڑا، لیکن خوش قسمتی سے ہمارے پائلٹ محفوظ رہے۔ ان کی بہادری اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کارگل ریویو کمیٹی کی طرز پر ایک آزاد ماہر کمیٹی کے ذریعے ملک کی دفاعی تیاریوں کا مکمل جائزہ لیا جائے تاکہ آئندہ کے لیے مضبوط حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات