Thursday, February 5, 2026
ہومNationalجسمانی برداشت، قیادت، ٹیم ورک اور ذہنی قوت

جسمانی برداشت، قیادت، ٹیم ورک اور ذہنی قوت

بھارت کے بہترین کوہ پیماؤں کی پہچان ہیں:راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی۔ 5؍ فروری۔ ایم این این۔ وزیر دفاع نے جناب راج ناتھ سنگھ نے آجنئی دہلی کےساؤتھ بلاک سے ارجنٹینا کی ماؤنٹ اکونکاگوا کے لیے ایک مشترکہ مہم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔6,961 میٹر بلند یہ پہاڑ جنوبی امریکہ کی بلند ترین چوٹی ہے اور ایشیا سے باہر دنیا کا سب سے اونچا پہاڑ بھی ہے۔یہ مشترکہ مہم نہرو انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینئرنگ(این آئی ایم) ، اترکاشی اور جواہر انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینئرنگ اینڈ ونٹر اسپورٹس (جے آئی ایم اور ڈبلیو ایس) ، پہلگام کے ذریعے انجام دی جا رہی ہے۔ وزیر دفاع نے نہرو انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینئرنگ(این آئی ایم) اور جواہر انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینئرنگ اینڈ ونٹر اسپورٹس( جے آئی ایم اور ڈبلیو این) کی ستائش کی کہ انہوں نے اہلکاروں کو جرات، ثابت قدمی اور عزم کے ساتھ چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے بہترین طور پر تیار کیا ہے۔ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مشکل اور عظیم چوٹی کو سر کرنا محض جسمانی برداشت کا امتحان نہیں بلکہ قیادت، ٹیم ورک اور ذہنی قوت کا حقیقی امتحان ہے، جو بھارت کے بہترین کوہ پیماؤں کی پہچان ہے۔انہوں نے اس بات پر پورا اعتماد ظاہر کیا کہ ٹیم کے اراکین جنوبی امریکہ کی بلند ترین چوٹی اور ایشیا سے باہر دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ پر چڑھ کر اس مہم کو کامیابی سے مکمل کریں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔چھ رکنی ٹیم میں اعلیٰ تربیت یافتہ انسٹرکٹر شامل ہیں:کرنل ہیم چندر سنگھ، کیپٹن جی سنتوش کمار، جناب دیپ بہادر ساہی، جناب ونود گسائیں، نائب صوبیدار بھوپیندر سنگھ اور حوالدار رمیش کمار۔یہ سفر 6 فروری 2026 کو شروع ہوگا اور توقع ہے کہ یہ مہم مہینے کے اختتام تک مکمل ہو جائے گی۔ماؤنٹ اکونکاگوا پر حاصل ہونے والا علم، تجربہ اور اعتماد ملک بھر میں نوجوانوں، مسلح افواج کے اہلکاروں اور مہم جوئی کے شوقین افراد کی زیادہ محفوظ، مضبوط اور مؤثر تربیت میں براہِ راست معاون ثابت ہوگا۔
یہ مہم عالمی سطح پر مہم جوئی اور کوہ پیمائی کے میدان میں بھارت کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور کردار کی بھی علامت ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات