Monday, February 2, 2026
ہومNationalملک کے کسی بھی علاقے کے لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور...

ملک کے کسی بھی علاقے کے لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور نہیں

جل شکتی کے وزیرِمملکت راج بھوشن چودھری کا ایک ضمنی سوال کے جواب میں دعویٰ

نئی دہلی، 02 فروری (یواین آئی) حکومت نے پیر کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ ملک کے کسی بھی علاقے میں لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور نہیں ہیں راجیہ سبھا میں سوال و جواب کے دوران جل شکتی کے وزیرِمملکت راج بھوشن چودھری نے ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ مرکزی زمینی پانی بورڈ اور ریاستی حکومتوں کی رپورٹ کے مطابق ملک کا زمینی پانی بڑی حد تک پینے کے قابل ہے انہوں نے کہا کہ آج 16 کروڑ گھروں میں نل کے ذریعے پانی پہنچ رہا ہے اور “ملک کے کسی بھی علاقے کا شخص آلودہ پانی پینے پر مجبور نہیں ہے۔”حال ہی میں مدھیہ پردیش کے اندور میں آلودہ پانی پینے سے کئی بچوں کی موت کے بارے میں پوچھے گئے ایک اور ضمنی سوال کے جواب میں جل شکتی کے وزیر سی۔ آر۔ پاٹل نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ “ہر گھر جل” اسکیم سے 8.4 لاکھ کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے اور ہر سال 60 ہزار بچوں کی جان بچائی گئی ہے جو آلودہ پانی کی وجہ سے مر جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی ریاستی حکومتوں کا کام ہے، اس کے باوجود مرکزی حکومت “جل جیون مشن” کے تحت انہیں اسے نافذ کرنے میں مدد کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ “کسی ضلع میں کبھی کوئی واقعہ ہو تو اس کے اپنے کچھ اسباب ہو سکتے ہیں۔” اندور کی واقعہ میں کی گئی کارروائی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تفصیلی رپورٹ آنے پر حکومت مناسب اقدام کرے گی۔ اسی سوال کے جواب سے پہلے انہوں نے واضح کیا کہ اندور نہیں بلکہ سورت ملک کا سب سے صاف ستھرا شہر ہے۔انہوں نے بتایا کہ پانی کے معیار کی جانچ کے لیے 24.8 لاکھ خواتین کو خصوصی کٹس دی گئی تھیں۔ آٹھ لاکھ خواتین نے اپنے گھروں میں آنے والے پانی کا معیار جانچ کر رپورٹ “جل جیون مشن” کے پورٹل پر اپلوڈ کی ہے۔مالی سال 2025-26 میں “جل جیون مشن” کے لیے 67,000 کروڑ روپے کے بجٹ الاٹمنٹ کو کم کر کے 17,000 کروڑ روپے کیے جانے کے سوال پر مسٹر پاٹل نے کہا کہ جن ریاستوں نے مشن پر کیے گئے اخراجات کی مکمل معلومات فراہم نہیں کیں، انہیں پیسہ جاری نہیں کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ رقم واپس لے لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ریاستیں مکمل معلومات فراہم کر دیں گی، ان کا پیسہ جاری کر دیا جائے گا۔ مالی سال 2026-27 میں مشن کے لیے 67,300 کروڑ روپے کا الاٹمنٹ کیا گیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات