Saturday, December 6, 2025
ہومNationalاویسی نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کی تحقیقات کا مطالبہ...

اویسی نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا

حیدرآباد، 16 فروری (یو این آئی) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ہفتہ کی رات نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کی ایک آزاد، عدالتی نگرانی والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اس بھگدڑ میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔مسٹر اویسی نے اتوار کو مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ‘ایکس،پر ہندوستانی ریلوے کی “سسٹیمک ناکامیوں” کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا سانحہ تھا جس سے بچا جا سکتا تھا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت جو کچھ ہوا اسے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کے بجائے، سانحہ کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد، عدالتی نگرانی میں ایس آئی ٹی کا تقرر اور ہندوستانی ریلوے کی نظامی ناکامیوں کی آزادانہ انکوائری کرائی جانی چاہیے۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے لاکھوں ہندوستانیوں کی لائف لائن ہے اور اسے وزیر اعظم نریندر مودی کی ‘بدانتظامی کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات