Thursday, February 5, 2026
ہومNationalایران میں زیر حراست 16 میں سے آٹھ ہندوستانی ملاح رہا: وزارتِ...

ایران میں زیر حراست 16 میں سے آٹھ ہندوستانی ملاح رہا: وزارتِ خارجہ

نئی دہلی، 5 فروری (یو این آئی))ایران میں حراست میں لیے گئے 16 ہندوستانی ملاحوں میں سے آٹھ کو رہا کر دیا گیا ہے اور ان کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے، جبکہ باقی ملاحوں کے سلسلے میں ہندوستانی سفارت خانے کے افسران ایرانی افسران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعرات کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ’’ہمیں ایران میں 16 ملاحوں تک قونصلر رسائی حاصل ہوئی ہے۔ بندر عباس میں ہمارے افسران نے ان سے ملاقات کی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق ان 16 میں سے آٹھ کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ ہندوستان واپس آ رہے ہیں۔ باقی آٹھ ملاحوں کے معاملے میں ہم ایرانی افسران سے رابطے میں ہیں اور انہیں مناسب مدد فراہم کرنے کے طریقوں پر کام کر رہے ہیں۔‘‘آٹھ ہندوستانی ملاحوں کی رہائی سے ان کے اہلِ خانہ کو راحت ملی ہے۔ دیگر ملاحوں کے اہلِ خانہ کو بھی اس بات سے تسلی ہوئی ہے کہ سفارت خانے کے افسران کی مدد سے ایک ماہ بعد پہلی بار وہ اپنے عزیزوں سے بات کر سکے۔ان ملاحوں کو گزشتہ برس دسمبر میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب ایران کی اسلامک ریولوشنری گارڈ کور نے متحدہ عرب امارات کے قریب آئل ٹینکر ایم ٹی ویلیئنٹ روئر کو ضبط کر لیا تھا۔ اس آئل ٹینکر کے عملے میں 16 ہندوستانی اور ایک ایک سری لنکن اور بنگلہ دیشی شہری شامل ہیں۔ ان میں سے 10 کو بندر عباس جیل بھیج دیا گیا جبکہ آٹھ اب بھی رسمی کارروائی مکمل ہونے کے انتظار میں جہاز پر ہی رکھے گئے ہیں۔ایران کا الزام ہے کہ یہ ٹینکر تقریباً 6,000 ٹن ایندھن کی اسمگلنگ میں ملوث تھا، جبکہ عملے کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ جہاز میں کم سلفر والا فیول آئل لدا ہوا تھا۔جیل میں رکھے گئے 10 ملاحوں کو 19 جنوری کو اور ٹینکر پر موجود آٹھ ملاحوں کو 22 جنوری کو قونصلر رسائی فراہم کی گئی تھی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات