Tuesday, February 17, 2026
ہومNational’’وندے ماترم کی مخالفت غداری تصور کی جائے گی‘‘

’’وندے ماترم کی مخالفت غداری تصور کی جائے گی‘‘

اترپردیش قانون ساز کونسل میں یوگی آدتیہ ناتھ کا اشتعال انگیز بیان

لکھنؤ، 17 فروری:۔ (ایجنسی) تر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو یوپی کے قانون سازکونسل میں گورنر کے خطاب پر تحریکِ تشکر کی بحث میں حصہ لیتے ہوئے اشتعال انگیز بیان دیا ہے۔ وندے ماترم کی مخالفت کو غداری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے حق میں بیان بازی یا قومی علامات کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنا غداری سے کم نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’وندے ماترم‘ کے 150؍ سال مکمل ہو رہے ہیں اور یہ ہندوستان کی آن، بان اور شان کی علامت ہے، اسلئے قومی نغمہ، ترنگا، قومی ترانہ اور قومی ہیروز کا احترام ہر ہندوستانی کی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے گورنر کے خطبہ استقبالیہ پر تحریک تشکر کی بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن پر سخت تنقید کی اور کہا کہ حملہ آوروں کا ’مہیمامنڈن‘ اور قومی علامات جیسے ترنگا، قومی ترانہ، قومی نغمہ اور عظیم شخصیات کی توہین دراصل آئین کی خلاف ورزی ہے اور ایسے طرزِ عمل کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک اور ریاست اپنی عظیم وراثت پر فخر محسوس کرتے ہیں اور وراثت سے جڑی ترقی ہی روشن مستقبل کی بنیاد رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ہندوستان کی روح پر حملہ کیا اور اس کی آستھا کو کچلا، اگر کوئی سیاسی مفاد کیلئے ان حملہ آوروں کا بڑائی بیان کرے تو نیا ہندوستان اور نیا اتر پردیش اسے ہرگز قبول نہیں کرے گا۔ وزیر اعلیٰ نے گورنر کے ساتھ اپوزیشن کے مبینہ غیر مہذب رویے پر سخت اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ گورنر ریاست کا آئینی سربراہ ہوتا ہے اور اس عہدے کا احترام ہر حال میں لازم ہے۔ ان کے مطابق ایسے طرزِ عمل سے نہ صرف جمہوری اقدار کمزور ہوتی ہیں بلکہ آئینی اداروں کی توہین بھی ہوتی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات