ہومNationalاپوزیشن خواتین کے حقوق کی راہ میں رکاوٹ، حد بندی پر واویلا...

اپوزیشن خواتین کے حقوق کی راہ میں رکاوٹ، حد بندی پر واویلا بے بنیاد: بی جے پی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 16 اپریل ( یو این آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ خواتین ریزرویشن کے تاریخی عمل میں روڑے اٹکانے کے لیے بہانے تلاش کر رہی ہیں۔ بی جے پی نے ‘حد بندی،سے متعلق اپوزیشن کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے اسے محض سیاسی شعبدہ بازی قرار دیا ہے۔ایوان میں آئینی ترمیمی بل پر بحث کا حصہ بنتے ہوئے بی جے پی لیڈر تیجسوی سوریا نے اپوزیشن پر سخت تنقید کی۔ تیجسوی سوریا نے یاد دلایا کہ یہ بل اس سے قبل چھ بار ایوان میں پیش ہوا لیکن اسے جان بوجھ کر منظور نہیں ہونے دیا گیا۔ انہوں نے ماضی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بعض جماعتوں کے اراکین نے تو ایوان میں بل کی کاپیاں تک پھاڑ دی تھیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم نریندر مودی کی مضبوط قیادت کا نتیجہ ہے کہ ‘ناری وندن ادھینیم، حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ مودی حکومت مسائل کو ٹالنے پر نہیں بلکہ ان کے مستقل حل پر یقین رکھتی ہے۔اپوزیشن کے حد بندی سے متعلق الزامات کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے کہا حد بندی کوئی ‘پچھلے دروازے، سے کیا جانے والا کام نہیں بلکہ ایک مکمل آئینی عمل ہے، جس کا مقصد حکمرانی کو بہتر بنانا اور منتخب نمائندوں تک عوام کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔انہوں نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ جنوبی ہند کے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ حد بندی سے جنوبی ریاستوں کی نشستوں میں اضافہ ہوگا اور چھوٹے صوبوں کو اس کا براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ بی جے پی کے مطابق، کانگریس اور دیگر جماعتوں کے پاس ٹھوس دلائل کی کمی ہے، اس لیے وہ صرف “مخالفت برائے مخالفت” کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.