ہومNationalنوئیڈا میں مزدوروں کی بے چینی پر پولیس کی صفائی

نوئیڈا میں مزدوروں کی بے چینی پر پولیس کی صفائی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

“تحمل سے کام لیا، صرف تشدد کرنے والوں پر کارروائی کی”

نوئیڈا، 16 اپریل (یو این آئی) اتر پردیش کے نوئیڈا میں حال ہی میں مزدوروں کی بے چینی کے دوران پولیس کے کردار کے تعلق سے بعض تنظیموں کی جانب سے مبینہ طورپر پھیلائے جانے والے گمراہ کن حقائق کے درمیان، نوئیڈا پولیس نے صورتحال واضح کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پورے واقعے میں اس کا کردار غیر جانبدارانہ، تحمل پر مبنی اور مذاکرات پر مرکوز رہا ہے۔پولیس نے جمعرات کے روز ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اتر پردیش حکومت اس معاملے میں شروع سے ہی مزدوروں کے مفادات کے تئیں حساس رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت میں عبوری اضافہ اور معاملے کی گہری تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی تشکیل اس عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ نوئیڈا پولیس نے خود کو اس پورے معاملے میں ایک “ثالث” کے طور پر پیش کرتے ہوئے مزدوروں اور انتظامیہ کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ پرامن احتجاج کرنے والے کسی بھی مزدور کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا اور صورتحال کو سنبھالنے میں پوری احتیاط برتی گئی۔پولیس نے واضح کیا ہے کہ قانونی کارروائی صرف ان افراد کے خلاف کی گئی ہے جنہوں نے تحریک کی آڑ میں پرتشدد سرگرمیوں میں حصہ لیا، جن میں آتش زنی، پتھراؤ اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے جیسے واقعات شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے بعض ملزمان ایسے بھی ہیں جو براہِ راست تشدد میں شامل نہیں تھے، لیکن پسِ پردہ رہ کر لوگوں کو بھڑکانے، منظم کرنے اور پرتشدد سرگرمیوں کے لیے اکسانے کا کام کر رہے تھے۔ ایسے اقدامات ‘بھارتیہ نیائے سنہتا، کے تحت جرم کے زمرے میں آتے ہیں۔نوئیڈا پولیس نے اعادہ کیا کہ وہ مزدوروں کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے، لیکن کسی بھی قسم کے تشدد اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.