اور آپریشنل ہم آہنگی کی مثال ہے: جنرل انیل چوہان۔
نئی دہلی، 10 اگست (یو این آئی) چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا ہے کہ ‘آپریشن سندور، کی کامیابی تینوں افواج کے درمیان بہتر تال میل اور آپریشنل ہم آہنگی کا ثبوت ہے۔ یہ اطلاع وزارت دفاع سے جاری ہونے والے بیان میں دی گئی ہے۔سربراہ دفاعی دستہ جنرل انیل چوہان نے 21 ویں ہائر ڈیفنس مینجمنٹ کورس (ایچ ڈی ایم سی) کے شرکاء اور کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ (سی ڈی ایم) سکندرآباد کے سینئر افسران سے خطاب کرتے ہوئے، مسلح افواج کے مابین ہم آہنگ آپریشن کے مستقبل کے ایکشن پلان تشکیل دینے کے لیے اہم نکات پیش کیے۔جنرل انیل چوہان نے ٹیکنالوجی پر مبنی جدید جنگ میں تخریبی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے جامع صلاحیت سازی، خود انحصاری اور افواج میں ہونے والی تبدیلیوں کی گہری سمجھ کی اہمیت پر زور دیا۔سی ڈی ایس نے ‘نیشنل سکیورٹی آرکیٹیکچر اور ہائر ڈیفنس مینجمنٹ،کے موضوع پر جامع لیکچر میں ہندوستان کی دفاعی تنظیم کے قیام اور موجودہ ڈھانچے کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے اپنے لیکچر میں محکمہ عسکری امور کی کامیابیوں، فیصلہ سازی کے لیے اہم قومی سلامتی کی کمیٹیوں کے کام، تنظیمی تشکیل نو سمیت متعدد اصلاحات پر عمل درآمد اور مشترکہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تھیٹر کمانڈ کے ایکشن پلان کا بھی احاطہ کیا ۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے قومی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مسلسل اصلاحات، ہم آہنگی اور تال میل کی اہمیت پر زور دیا۔جنرل انیل چوہان نے مشترکہ لاجسٹکس اور انضمام کو مضبوط کرنے کی مسلسل کوششوں کے ضمن میں، سی ڈی ایم کے ذریعہ تیار کردہ جامع گائیڈ، ‘جوائنٹ پرائمر فار انٹیگریٹڈ لاجسٹکس،کا اجراء کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاجسٹک فوجی آپریشن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اسٹریٹجک مقاصد کے حصول کے لیے مسلح افواج کے مابین لاجسٹکس کے عمل کا انضمام ناگزیر ہے۔سی ڈی ایس نےا سمارٹ بائیک پبلک سائیکل شیئرنگ سہولت کا بھی افتتاح کیا، جو کہ سی ڈی ایم کے اہلکاروں کے لیے روزانہ سفر کرنے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ماحولیاتی سازگار ای- سائیکل تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اہم قدم ہے۔ اس پروجیکٹ کو سی ڈی ایم نے اسمارٹ بائیک موبیلٹی پرائیویٹ لمیٹیڈ کے اشتراک سے نافذ کیا ہے اور اس سے ماحول کے موافق طرز عمل، اسمارٹ ٹیکنالوجی اور صحت مند طرز زندگی کو اپنانے کے تئیں سی ڈی ایم کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔اس موقع پر سی ڈی ایم کمانڈنٹ میجر جنرل ہرش چھابر نے مسلح افواج کی مستقبل کی اسٹریٹجک قیادت کی تشکیل کے واسطے پیشہ ورانہ فوجی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے موجودہ اقدامات کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔سی ڈی ایم ، ایک سہ فریقی ادارہ ہے جو اعلیٰ قیادت کے کرداروں کے لیے درکار اعلیٰ افسران کو عصری انتظامی مہارتوں سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ 44 ہفتے طویل ایچ ڈی ایم سی میں 167 شرکاء ہیں جن میں بیرونی ممالک کے 12 افسران شامل ہیں، جس سے علاقائی تعاون اور فوجی سفارت کاری کے لیے ہندوستان کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔



