نئی دہلی، 26 مارچ(یو این آئی):چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے بدھ کو دارالحکومت میں بوتھ لیول افسران (بی ایل او) کے لیے پہلے تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی آئی ڈی ای ایم) میں منعقدہ اس پروگرام میں الیکشن کمشنر ڈاکٹر وویک جوشی بھی موجود تھے۔فی الحال، بہار، مغربی بنگال اور آسام کے 109 بی ایل او اس دو روزہ رہائشی تربیتی پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بہار، مغربی بنگال، آسام، کیرالہ، پڈوچیری اور تمل ناڈو کے 24 الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (ای ار او) اور 13 ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسرز (ڈی ای اوز) بھی حصہ لے رہے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی فہرستوں کی غلطی سے پاک اپڈیٹنگ میں ضلعی انتخابی افسروں اور بی ایل اوز کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ریاستی حکومتوں کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) سطح یا اس کے مساوی افسران کو ای آر او کے طور پر نامزد کرنا چاہیے۔ پھر انہیں سنیارٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے بی ایل اوز کا تقرر کرنا چاہئے اور جو ان کے چارج کے تحت پولنگ اسٹیشن کے عام رہائشی ہیں۔مسٹر کمار نے زور دے کر کہا کہ آئین کے آرٹیکل 326 اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کے سیکشن 20 کے مطابق، صرف عام طور پر اس حلقے میں رہنے والے 18 سال سے زیادہ عمر کے ہندوستان کے شہریوں کو و ووٹر کے طور پر رجسٹر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تمام سی ای اوز، ڈی ای اوز، ای آر اوز کو دی گئی ہدایات کا تذکرہ کیا کہ وہ اپنی اپنی سطح پر آل پارٹی میٹنگز کریں اور اپنے دائرہ اختیار سے متعلق مسائل کو حل کریں جس میں ووٹر لسٹ کو درست طریقے سے اپ ڈیٹ کرنا بھی شامل ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ای آر او یا بی ایل او کے خلاف کسی بھی شکایت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے گھر گھر جا کر تصدیق کے دوران تمام بی ایل اوز ووٹرز کے ساتھ بات چیت میں شائستگی کا مظاہرہ کریں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کمیشن تقریباً 100 کروڑ ووٹروں کے ساتھ کھڑا تھا، ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ کمیشن کی طرف سے ایک ریلیز کے مطابق، اگلے چند سالوں میں ایک لاکھ سے زیادہ بوتھ لیول افسران کو اس طرح کے تربیتی پروگراموں میں تربیت دی جائے گی۔ 10 پولنگ اسٹیشنوں کے لیے اوسطاً ایک بی ایل او مقرر کیا جاتا ہے۔ کمیشن کا ماننا ہے کہ یہ اچھی تربیت یافتہ یہ افسران ملک بھر میں بوتھ لیول آفیسرز کے پورے نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کے لئے اسمبلی لیول کے ماسٹر ٹرینرز (اے ایل ایم ٹی) کی ایک ٹیم بنائیں گے، جو 100 کروڑ ووٹروں اور کمیشن کے درمیان پہلی اور سب سے اہم کڑی ہوں گے۔
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.