ہومNationalتیسرے مرحلے کی 94 سیٹوں پر الیکشن کے لیے نوٹیفکیشن جاری

تیسرے مرحلے کی 94 سیٹوں پر الیکشن کے لیے نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 94 سیٹوں پر انتخابی عمل کو مکمل کرانے کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری کیا۔ عام انتخابات 2024 کے لیے 16 مارچ کو جاری کردہ پروگرام کے مطابق تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تیسرے مرحلے میں 7 مئی 2024 کو 12 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 94 پارلیمانی حلقوں اور مدھیہ پردیش میں بیتول پارلیمانی حلقہ کے ملتوی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے تمام نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کا عمل آج ہو گا اور کاغذات نامزدگی 19 اپریل تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 20 تاریخ کو ہو گی اور 22 تاریخ تک نام واپس لیے جا سکیں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات