Saturday, December 6, 2025
ہومNationalانصاف سے بڑھ کر کچھ نہیں، حد سے زیادہ اعتماد سے بچیں:...

انصاف سے بڑھ کر کچھ نہیں، حد سے زیادہ اعتماد سے بچیں: جسٹس سوریہ کانت

لکھنؤ 02 نومبر (یواین آئی) ڈاکٹر رام منوہر لوہیا نیشنل لاء یونیورسٹی (نیشنل لا یونیورسٹی) کا چوتھا جلسہ تقسیم اسناد اتوار کو پروقار کے ماحول میں مکمل ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سپریم کورٹ کے ہونے والے چیف جسٹس جسٹس سوریہ کانت نے طالب علموں کو انصاف کی بنیادی روح کو سب سے زیادہ اہمیت دینے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ "کسی بھی کیس کو جیتنے سے زیادہ اہم ہے اس میں انصاف ملنا ہے۔"انہوں نے قانون کے گریجویٹس سے کہا کہ زندگی میں خود احتسابی انتہائی ضروری ہے۔ "کیا میری تیاری پوری تھی؟ کیا میں نے بحث صحیح سے کی؟" جیسے سوالات خود سے پوچھنے کی عادت اصلاح کی سمت میں پہلا قدم ہے۔جسٹس سوریہ کانت نے وکالت کے اپنے دنوں کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار حد سے زیادہ اعتماد کی وجہ سے وہ کیس ہار گئے تھے۔ اس کے بعد سے انہوں نے ہر کیس کے لیے ایک نوٹ بک رکھنا شروع کی تاکہ ہر غلطی سے سیکھا جا سکے۔ انہوں نے نئے قانونی گریجویٹس کو حد سے زیادہ اعتماد سے بچنے اورعاجزی برقرار رکھنے کا مشورہ دیا۔تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس وکرم ناتھ نے طالب علموں کو تین اصول بتائے،محنت، ایمانداری اور خوش مزاجی۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص ان تین باتوں پر عمل کرتا ہے، وہ زندگی میں ضرور کامیاب ہوتا ہے۔

پروگرام کی صدارت وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام جتنا زیادہ مضبوط ہوگا، بہتر حکمرانی کا ہدف حاصل کرنا اتنا ہی آسان ہوگا۔ یہی وہ نظام ہے جسے ہمارے آباؤ اجداد نے رام راجیہ کہا تھا۔ انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا، “پہلے ہمارے ڈی جے (ڈسٹرکٹ جج) کے چیمبر میں اے سی نہیں ہوتا تھا۔ آج یہ لگژری نہیں بلکہ ایک ضرورت ہےتاکہ جب بار کو غصہ آئے تو اے سی سے غصہ ٹھنڈا ہو سکے۔” وزیر اعلیٰ نے تمام ڈگری حاصل کرنے والوں کے لیے اسے فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا مقصد صرف ڈگری حاصل کرنا نہیں، بلکہ سچ بولنا اوراپنے فریضہ پر عمل کرنا ہے۔تقریب میں الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ارون کمار بھنسالی، اعلیٰ تعلیم کے وزیر یوگیندر اُپادھیائے، ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ، اور وائس چانسلر پروفیسر امرپال سنگھ بھی موجود رہے۔اس موقع پر یونیورسٹی کے مختلف کورسز کے 309 طالب علموں کو اسناد (ڈگریاں) اور 21 ذہین طالب علموں کو سونے، چاندی، کانسی اور یادگاری میڈل دیے گئے۔ خصوصی گولڈ میڈل پانے والوں میں پردیپ کمار اگروال، مسکان شکلا، دارشکا پانڈے، دھیرج دیواکر اور ابھیودے پرتاپ شامل ہیں۔ اس سال 24 پی ایچ ڈی کی ڈگریاں بھی تفویض کی گئیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات