Saturday, December 6, 2025
ہومNationalنامور سرکاری وکیل اجول نکم راجیہ سبھا کے رکن نامزد

نامور سرکاری وکیل اجول نکم راجیہ سبھا کے رکن نامزد

ممبئی ، 13 جولائی (یو این آئی) 1993 سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملات کی پیروی سے شہرت پائے نامور سرکاری وکیل اجول نکم کو راجیہ سبھا میں صدر جمہوریہ کی جانب سے نامزد رکن کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔اپنی تقرری پر انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک بڑی قومی ذمہ داری قرار دیا ہے۔ ان کے ساتھ سابق خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا، ماہر تعلیم سی سدانندن مستے اور ماہر تعلیم میناکشی جین کو بھی اسی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے۔وکیل نکم نے اس تقرری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی قیادت کا وہ تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہیں اس اہم منصب کے لائق سمجھا ۔انہوں نے کہا کہ وہ دونوں زبانوں پر عبور رکھتے ہیں اور وزیر اعظم مودی نے ان سے مراٹھی میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدر جمہوریہ انہیں ایک اہم ذمہ داری سوپنا چاہتی ہیں، جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اجول نکم نے کہا کہ وہ بطور صدارتی نامزد رکن قانون کا تفصیلی مطالعہ و تجزیہ کریں گے تاکہ ملک کے آئینی ڈھانچے اور جمہوری اصولوں کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔نکم نے مزید کہا کہ بی جے پی نے انہیں لوک سبھا انتخابات کے دوران بھی بھرپور اعتماد دیا تھا اور وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ مہاراشٹر سے نامزد ہونے والے واحد فرد ہیں اور ریاست کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی آواز پارلیمنٹ میں بلند کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے 26/11 کے ممبئی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا تھا، لیکن ان کی کوششوں سے ڈیوڈ ہیڈلی کی گواہی حاصل کی گئی، جو ایک اہم پیش رفت تھی۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کا بھی اس ضمن میں شکریہ ادا کیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات