نئی دہلی۔ 13؍ اکتوبر۔ ایم این این۔فلسطین کے بھارت میں سفیر عبداللہ ابو شوش نے نئی دہلی سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں انسانی بحران کو ختم کرنے اور جنگ کے بعد کے دور کے لیے کردار ادا کرے، کیونکہ بھارت کی اسرائیل کے ساتھ روابط اور سیاسی وزن اس مقام پر اسے ایک خاص حیثیت دیتے ہیں ابو شوش نے کہا کہ بھارت اپنے اسرائیل کے تعلقات کو تعمیری انداز میں استعمال کرے، اور اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کا کردار ادا کرے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ غزہ کی بحالی کے کسی منصوبے کا حصہ بنے۔ سفیر نے بتایا کہ غزہ میں صورتِ حال انتہائی خراب ہے، جہاں شہریوں کو غذائی قلت، طبی سہولیات کی کمی اور بنیادی انسانی مسائل کا سامنا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ سزائیں، امداد اور تعمیر نو کے معاملات میں بھارت کی شمولیت نہ صرف عملی بلکہ اخلاقی طور پر اہم ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر بھی نشاندہی کی کہ مرنے والوں کی فہرست اور شائع ہونے والی تصاویر بتاتی ہیں کہ بہت سے جان بحق افراد عام شہری تھے، جنگجو نہیں۔
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.